انتخابات سے 3 روز قبل نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں اسرائیلیوں کا مظاہرہ

Source: S.O. News Service | Published on 21st March 2021, 10:38 PM | عالمی خبریں |

یروشلم،21؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں اسرائیلیوں نے ہفتے کے روز وزیر اعظم بنجامین نیتن یاہو کی قیام گاہ کے باہر بڑا مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ نیتن یاہو اپنے منصب کو چھوڑ دیں۔ واضح رہے کہ یہ مظاہرہ عام انتخابات سے 3 روز قبل کیا گیا۔ دو سال کے دوران میں یہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے لیے ہونے والے چوتھے انتخابات ہیں۔

مظاہرے میں شامل احتجاجیوں نے ہاتھوں میں اسرائیلی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ وہ ڈھول اور گاڑیوں کے ہارن بجاتے ہوئے ان سڑکوں پر گامزن تھے جن کو پولیس نے بند کر دیا تھا۔ اس دوران 71 سالہ وزیر اعظم کی سبکدوشی کے مطالبے کے نعرے لگائے جاتے رہے۔ حالیہ مظاہرہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ہونے والے نیتن یاہو مخالف دیگر احتجاجوں سے بڑا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہفتے کو ہونے والے احتجاج میں تقریباً 20 ہزار مظاہرین شریک تھے۔

توقع ہے کہ نیتن یاہو کی جماعت "لیکوڈ پارٹی" منگل کے روز مقررہ انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کر لے گی۔ تاہم سروے رپورٹوں میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ نیتن یاہو کی جماعت پارلیمنٹ میں واضح اکثریت کے ساتھ اکیلے حکومت بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی۔ گزشتہ تین انتخابات میں بھی یہی معاملہ دیکھا جاتا رہا ہے۔

حالیہ عرصے میں وزیر اعظم نیتن یاہو پر دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ انہیں بدعنوانی کے الزام میں عدالتی کارروائی کا بھی سامنا ہے۔ علاوہ ازیں نیتن یاہو کے مخالفین ان پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل میں کورونا کے بحران سے متعلق انتظامی امور میں بد انتظامی کے ذمے دار ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم کو رشوت لینے اور امانت میں خیانت کے ارتکاب جیسے الزامات کا بھی سامنا ہے۔ تاہم نیتن یاہو ایسی کسی بھی سرگرمی میں ملوث ہونے کی تردید کرتے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...