ہم نے وزیراعظم کی بات مانی،سرکارہمارے مطالبات بھی مان لے، جنتا کرفیومیں سی اے اے، این پی آراین آرسی کے خلاف احتجاجیوں کا مطالبہ 

Source: S.O. News Service | Published on 23rd March 2020, 12:13 PM | ملکی خبریں |

پونا،23/مارچ(ایس او نیوز/ایجنسی) وزیر اعظم کی اپیل پر ہندوستان کے تمام لوگوں نے اتوار کے دن ”جنتا کرفیو“ کے نام پر اپنے گھروں میں قید رکھا۔ اس میں و ہ لوگ بھی تھے جنہوں نے سرکاری کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہے۔ دہلی کے شاہین با غ ہو یا بنگلورو کا بلال باغ، وزیر اعظم کی اپیل پر ہر ایک نے عمل کیا لیکن اب تمام لوگوں کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم ہماری باتوں کو بھی مانیں کیونکہ ہمیں ان کی بات بعض پالیسیاں ملک کے آئین کے خلاف لگتی ہیں۔ 

 شہر پونا کے معروف علاقے کونڈوا میں پچھلے 73 دنوں سے جاری سی اے اے اور این آرپی کے خلاف جاری احتجاج میں خواتین کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے احتجاج کو اس وقت تک جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہیں جب تک حکومت سی اے اے اور این آرپی جیسے سیاہ قانون واپس نہیں لیتی۔ 

عالمی وبا کووڈ 19 پھوٹ پڑنے کے سبب حکومت کی جانب سے مسلسل گائڈلائنس دی جارہی تھی جس کا خیال بخوبی رکھا گیا اور مظاہرین کی تعداد صرف پانچ کردی گئی ہے، انھیں ماسک اورسینیٹائزر دستیاب ہیں اور بیٹھنے کے لیے پلنگ کا نظم بھی کیا گیا ہے ایسی اطلاع جناب حاجی نویدصاحب نے دی۔

 وزیر اعظم مودی نے جنتا کرفیو کا کال دیا تھا ہم نے وزیراعظم کی بات کو مانتے ہوے آج خالی پلنگ بچھا کر احتجاج کیاہے ہی اس بات بین ثبوت ہے کہ شاہین باغ مظاہرین حکومت کے اچھے اقدام کی حمایت بھی کرتے اور اسی حکومت کے بنائے گئے انسان دشمن قوانین کی مخالفت بھی کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔