کولکاتا: ’شاہین باغ‘ کی طرز پر جاری خواتین کے احتجاج میں پی چدمبرم کی شرکت

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2020, 8:22 PM | ملکی خبریں |

کولکاتا،18/جنوری(ایس او نیوز/ایجنسی) شاہین باغ کی طرز پر مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا کے پارک سرکس میدان پر بھی سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج جاری ہے اور اس احتجاج میں شامل خواتین کی اکثریت مسلم ہے۔ گزشتہ 12 دنوں سے جاری دھرنے میں جمعہ کی رات کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے شرکت کی اور مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے گزشتہ رات پارک سرکس میدان میں جاری شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں شامل ہوئے۔ یہاں انہوں نے یقین دلایا کہ کانگریس پارٹی ملک بھر میں جاری مظاہرین کے ساتھ ہے۔

گزشتہ شام پی چدمبرم کولکاتا میں ایک پارٹی لیڈر کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے، اس کے بعد تھوڑی دیر کے لئے پارک سرکس میدان بھی پہنچے، جہاں انہوں نے لوگوں سے بات چیت کی۔ پی چدمبرم نے کولکاتا میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر پر ریاستی لیڈران کے لئے ایک لیڈرشپ ٹریننگ کیمپ میں بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ 7 جنوری اچانک چند خواتین نے دہلی کے شاہین باغ کے طرز پر کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کا آغاز ہوا تھا۔ ابتداء میں خواتین کی تعداد کم تھی مگر وقت گزرنے کے ساتھ یہاں کا احتجاج ایک بڑی شکل اختیار کرتا چلا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں خواتین یہاں پہنچ رہی ہیں۔

دس دنوں بعد ممتا حکومت نے پارک سرکس میدان میں مظاہرین کے لئے ٹینٹ اور موبائل باتھ روم اور پانی فراہم کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ شروعاتی دنوں میں پولس نہ تو مائیک لگانے اور نہ ہی ٹینٹ لگانے کی اجازت دے رہی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...