شہریوں اور تارکین وطن کا تحفظ اولین ترجیح ہے: شاہ سلمان

Source: S.O. News Service | Published on 16th December 2020, 8:17 PM | خلیجی خبریں |

ریاض 16/دسمبر (آئی این ایس انڈیا)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ کرونا کی وبا نے پوری دنیا کی طرح سعودی عرب کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کے باشندوں اور ملک میں مقیم غیرملکیوں کی صحت وسلامتی کاتحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔

بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اجلاس سے خطاب میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ کرونا وبا نے عالمی معیشت کو متاثر کیا ہے۔ یہ سال عالمی تاریخ کا ایک مشکل سال رہا ہے۔ انہوں‌نے کرونا سے فوت ہونے والے شہری کو 5 لاکھ ریال کی رقم فراہم کرنے کا حکم دیا۔

شاہ سلمان نے اس بات پر زور دیا کہ ویژن 2030 نے شہریوں اور معیشت پر منفی اثرات کو کم کیا ہے۔ انہوں نے بجٹ منصوبوں پر موثر طریقے سے عمل درآمد پر زور دیا۔

شاہ سلمان نے کہا کہ ہم نے وبا کے اثرات کو محدود کرنے اور شہریوں کی ملازمتوں کے تحفظ کے لیے کام کیا ہے۔آئندہ بھی ہم ملازمتوں کو بچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ سال 2020ء کے دوران محصولات کی مالیت 770 ارب ریال رہی جب کہ اصل اخراجات 1068 ارب ریال ہوئے۔ جو 2020 کے دوران بجٹ خسارہ 298 ارب ریال رہا جو کہ جی ڈی پی کا 12 فیصد ہے۔ سعودی عرب میں عوامی قرضوں کا حجم 2020 میں جی ڈی پی کا 34 فی صد ریکارڈ کیا۔ ابتدائی تخمینے کے مقابلے میں سعودی 2020 کے بجٹ میں اخراجات میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ 2020 میں منظور شدہ بجٹ پر 159 ارب ریال تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...