فٹنس پرتوجہ دینے کے لیے وزیر کھیل نے سوشل میڈیا پر شروع کی مہم
نئی دہلی،22مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اولمپک سلور میڈلسٹ رہ چکے کوزیر کھیل وردھن سنگھ راٹھور نے ملک میں صحت کو لے کر بیداری مہم کے تحت ورزش کرتے ہوئے اپنا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا ہے۔راٹھور نے کھیل اور سنیما دنیا کی کچھ اہم شخصیات کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے بھی اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔راٹھور نے ’ہم فٹ تو انڈیا فٹ‘ٹوئٹر پر یہ فٹنس چیلنج کا آغاز کیا ہے۔ٹویٹر پر اپ لوڈ اس ویڈیو میں وہ اپنے دفتر میں ہی ورزش کرتے نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی توانائی سے پریرتا لینے کی بات کرتے ہوئے کہاکہ میں جب وزیر اعظم کو دیکھتا ہوں تو ان سے حوصلہ افزائی ہوتا ہوں۔ان میں ایک زبردست توانائی ہے دن رات کام کرنے کا حوصلہ ہے۔وہ چاہتے ہیں کہ پورا بھارت فٹ ہو جائے۔میں ان سے متاثر چاہتا ہوں کہ آپ اپنی ورزش کرتے ہوئے ویڈیو بنائیں اور دوسروں کی حوصلہ افزائی کریں۔ایتھلیک اولمپکس 2004 کے سلور میڈلسٹ اور فوج میں کرنل رہے راٹھورنے اپنے ٹویٹ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی، اولمپک میڈلسٹ بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال اور اداکار رتیک روشن کو ٹیگ کیا ہے۔راٹھور کی اس مہم کو ٹوئٹر پر لوگوں نے کافی سراہا ہے اور اپنی ویڈیو اور تصویر بھی ڈالے ہیں۔اس سے پہلے گزشتہ سال بھی راٹھور نے جم میں ورزش کرتے اپنے ویڈیوز ٹویٹر پر ڈال کر نوجوانوں کو فٹنس کے لئے حوصلہ افزائی کی تھی۔اس سال کی شروعات میں راٹھور نے نوجوانوں میں کھیل ثقافت کی ترقی کے لئے ’کھیلو انڈیا‘مہم کے تحت پہلے اسکول کھیلوں کا انعقاد کیا تھا۔