سعودی عرب کے معروف سرمایہ کار صالح کامل کا انتقال

Source: S.O. News Service | Published on 19th May 2020, 9:42 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،19؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت صالح بن عبد الله كامل پیر کے روز 79 برس کی عمر میں فوت ہو گئے۔ وہ طویل عرصے سے اپنی بیماری کا مقابلہ کر رہے تھے۔

صالح عبد الله كامل کا شمار سعودی عرب کے نمایاں ترین کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے متعدد سیکٹروں میں سرمایہ کاری کی جن میں اہم ترین انویسٹمنٹ سیکٹر ہے۔ عرب ممالک میں "دلة البركة" گروپ اپنی کثیر سرگرمیوں کے سبب اچھی طرح سے جانا جاتا ہے۔ اس گروپ کے زیر انتظام ترقیاتی سرمایہ کاری سے متعلق ادارے اور کمپنیاں موجود ہیں۔ گروپ کی نمایاں ترین سرگرمیاں اسلامی بینکنگ کے سیکٹر میں ہیں۔

کامل ان سعودی کاروباری شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے سب سے پہلے میڈیا کے میدان میں سرمایہ کاری کی۔ اس حوالے سے مشہور عرب ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (اے آر ٹی) ایک کامیاب تجربہ رہا۔ وہ سعودی عرب کے ایک جدید ترین اخبار "مکہ" کے بانیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ کامل اپنی وفات تک اخبار کے مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین رہے۔

کامل نے جدہ میں ایوان تجارت و صنعت کی صدارت بھی سنبھالی۔ بیرونی سطح پر بھی کامل متعدد تنظیموں اور اداروں کے سربراہ رہے۔ ان میں اسلامی بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جنرل کونسل کا مینجمنٹ بورڈ شامل ہے۔ اس کے علاوہ وہ اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کی مشاورتی کمیٹی کے رکن بھی رہے۔

صالح کامل کا شمار سعودی عرب کی دولت مند ترین کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے۔ ان کی دولت کا اندازہ 8 ارب ریال (2.3 ارب ڈالر) لگایا گیا ہے۔ وہ بہت سے سیکٹروں اور اقتصادی سرگرمیوں میں مصروف عمل رہے جن میں اسلامی بینکنگ شامل ہے۔ وہ عرب دنیا کی اُن معروف ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جو روایتی بینکنگ کو اسلامی بینکنگ میں تبدیل کرنے کی پُر زور داعی شمار ہوتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...