عیدالاضحیٰ میں قربانی سے متعلق جمعیۃ علماء ہند نے جاری کی ایڈوائزری

Source: S.O. News Service | Published on 28th July 2020, 10:56 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،28؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں میں ہو رہے اضافے اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ اٹھائے جانے والے اقدامات کے تناظر میں جمعیۃ علماء ہند ہند مولانا ارشد مدنی کی جانب سے عیدالاضحیٰ کو لے کر ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ دراصل اتر پردیش میں ہفتے میں دو دن سنیچر (ہفتہ) اور اتوار کو لاک ڈاؤن چل رہا ہےجبکہ مدھیہ پردیش جیسی ریاست میں 10 دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

موجودہ حالات کے تناظر میں جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری جاری کرکے کہا گیا ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈ لائن  پر عمل کرتے ہوئے مسجدوں اور گھروں میں عید کی نماز ادا کی جائے اور قربانی کی جائے۔ جمعیۃ علماء ہند کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے، مسلمانوں اور خاص طور سے اترپردیش کے مسلمانوں کو مشورہ دیا جاتا ہےکہ وہ ممنوع جانوروں کی قربانی نہ کریں کیونکہ اس کے متبادل کے طور پر کالے جانوروں کی قربانی جائز ہے۔

کسی بھی طرح کی مشکل سے بچنے کےلئےکالےجانور کی قربانی پر اکتفا کیا جائے۔ تاہم اگر کسی علاقے میں شرپسند عناصر کالے جانور کی قربانی سے بھی روکتے ہیں تو پھر علاقے کے ذمہ دار لوگ اور با رسوخ افراد مقامی انتظامیہ کو اعتماد میں لے کر قربانی کریں۔ تاہم جس علاقے میں قربانی ہوتی آئی ہے، وہاں پر بکرے کی قربانی ضرور کی جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی طرح کی مشکل سے بچا جا سکے۔  صفائی کا خاص طور سے خیال رکھا جائے اور قربانی کے باقیات کو کوئی گڑھا کھود کر دفن کر دیا جائے، جس سے کسی کو پریشانی نہ ہو اور بدبو اور تعفن نہ پھیلے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...