ہری دوار کی دھرم سنسد پر عالمی میڈیا کا سخت ردعمل؛ مسلمانوں کے قتل کے اعلان پر نیویارک ٹائمز سے الجزیرہ تک میں تشویش کا اظہار، ہیومن رائٹس واچ جیسی تنظیموں نے بھی آواز اٹھائی

Source: S.O. News Service | Published on 26th December 2021, 11:52 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 26؍دسمبر (ایس او نیوز  ایجنسی ) گزشتہ دنوں ہندوستانی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہری دوار میں ہندوتوا وادی لیڈروں کی دھرم سنسد میں مسلمانوں کے قتل عام کا اعلان کئے جانے کے معاملے پر عالمی میڈیا نے سخت نوٹس لیا ہے۔ مختلف اخبارات اور ویب سائٹس نے نہ صرف اس خبر کونمایاں طور پر جگہ دی ہے بلکہ اس پر تنقید بھی کی ہے۔ اس میں مغرب سے لے کر ایشیا تک کے میڈیا ہاؤس شامل ہیں۔

امریکہ کے سب سے بڑے اخبار نیو یارک ٹائمز نے اس خبر کو صفحہ اول پر جگہ دی اور سرخی لگائی کہ ’’ہندو انتہا پسندوں کا مسلمانوں کے قتل عام کا اعلان ۔ ہندوستان کے لیڈران خاموش‘‘۔ خبر کے اندرلکھا ہے کہ’’ اس ہفتے دائیں بازو کے کارکنان اور سنتوں نے ایک اجلاس میں ایک آواز میں قسم اٹھائی کہ وہ آئینی طور پر سیکولر ملک ہندوستان کو ہندو راشٹر میں تبدیل کریں گے۔ چاہے اس کیلئے انہیں مرنے اور مارنے کی ضرورت کیوں نہ پڑے۔ اخبار آگے لکھتا ہے کہ’’ کھچا کھچ بھرے آڈیٹوریم میں جنوبی بازو کے سنتوں نے دیگر ہندوؤں کو ہتھیار اٹھانے اور مسلمانوں کا قتل عام کرنے کی اپیل کی ان میں بااثر مذہبی رہنما بھی تھے جن کے وزیر اعظم نریندرمودی کی پارٹی سے  قریبی تعلقات میں نیو یارک ٹائمز نے آگے طنزکیا ہے کہ’’ ثبوتوں کی کمی کے باوجود سماجی کارکنان اور کامیڈینس کو گرفتار کرنے والی پولیس اس معاملے میں خاموش ہے ۔“

مشرق وسطی کی مشہور ترین ویب سائٹ الجزیرہ نے اس خبر کا عنوان دیا ہے ہندوستان : مسلمانوں کے قتل عام کا اعلان کرنے والے ہندو اجلاس پر برہمی ‘‘ خبر میں لکھا ہے کہ ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ ایک خاتون کہہ رہی ہے کہ ہندوؤں کو ناتھورام گوڈسے کی پوجا کرنی چاہئے جس نے مہاتما گاندھی کا قتل کیا تھا۔ ایک دیگر رکن سنت مہنت گری جن کی کئی بی جے پی لیڈروں  کے ساتھ تصویر ہے، انہوں نے صفائی کی اپیل کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔“ مشہور امریکی اخبار بلومبرگ نے سرخی لگائی ہے۔ ’’مذہبی پروگرام میں مسلم مخالف تقریر پر پولیس کی جانچ‘‘  جبکہ خبر کے اندر لکھا ہے’’ شمالی ریاست کے شہر ہری دوار میں ایک ہندو اجلاس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بھڑکانے کے معاملے میں پولیس نے جانچ شروع کی ہے۔ سوشل میڈ یا پر وائرل ویڈیو میں بھگوا کپڑوں میں ملبوس سادھو سنت مسلمانوں کی نسل کشی اور ان کے خلاف تشدد کی  وکالت کر رہے ہیں۔

پڑوسی  ملک پاکستان کے انگریزی اخبار  ” دی ایکسپریس ٹریبون‘‘ نے بھی اس خبر کو نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ ’’ پروگرام میں شامل ایک سنت نے کہا میانمار کی طرح، فوج سیاستدانوں اور ہر ہندو کو اس ’صفائی ‘  (مسلمانوں کی ) کیلئے ہتھیار اٹھالینا چاہئے ۔ کوئی اور متبادل نہیں بچا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا ردعمل :   اخبارات اور ویب سائٹس کے علاوہ عالمی سطح کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خاص کر امریکی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کینیتھ روتھ نے ٹویٹ کیا ہے کہ جس طرح ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے قتل عام کا اعلان کر رہے ہیں ، وہ پورے ہندوستان میں بڑھ رہے مسلم مخالف جذبات کی مثال ہے، ہندوستان کے لیڈر خاموش ہیں۔ امریکہ ہی کے عرب گلف اسٹیٹس انسٹی ٹیوٹ کے اسکالر آبش حسین نے ٹویٹ کیا’’ مودی کی بنیاد کا اہم حصہ : کھچا کچ بھرے آڈیٹوریم میں جنوبی بازو کے لیڈروں نے مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے اور قتل عام کرنے کیلئے کہا ان میں سے کئی لوگوں کے بی جے پی سے تعلقات ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...