ایم ای ایس کارکنوں کے خلاف کنڑانواز تنظیموں کا احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 22nd December 2021, 11:43 AM | ریاستی خبریں |

بیلگاوی، 22؍دسمبر (ایس او نیوز)ریاست کے سرحدی ضلع بیلگاوی میں بار بار ایم ای ایس کی طرف سے شر پھیلایا جارہاہے، اس لئے اس تنظیم پر مکمل طور پر قابو پانے پابندی عائدکی جائے۔اس کے علاوہ دیگر کئی مانگوں کو لے یہاں کے کنڑا نواز اداروں، کروبور اداروں، کسان تنظیم سمیت کئی تنظیموں نے احتجاج کیا اور ڈپٹی کمشنر کو ایک یادداشت پیش کی۔ احتجاجی جلوس شہر کے سرا یم وی سرکل سے نکل کر سدلگٹہ سرکل میں عوامی زنجیر بناکر ایم ای ایس کے خلاف نعرے بازی کی اور مانگ کی کہ اس موقع پر مجاہد آزادی کرانتی ویر سنگولی رائناکے مجسمہ کو اور دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے اور بار بار کرناٹک کے مفادات پر آواز اٹھانے والی ایم ای ایس تنظیم پر پابندی عائد کرنے کی گذارش کی گئی۔ مانگ کی گئی کہ حکومت کو اس معاملہ میں ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے اورمجسمہ و دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔اس احتجاج میں کنڑا رکشنا ویدیکے کے ریاستی صدر چلپتی، اے پی جے عبدالکلام فاؤنڈیشن کے ریاستی صدر نندی ایم ا یم باشاہ، تعلقہ کروبور سنگھا کے صدر سرینواس، جنرل سکریٹری آنند، ضلع صدر رام چندراکے علاوہ کئی اہم افراد بھی موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...