پرینکاگاندھی کاخراب موسم کی وجہ سے ہماچل پردیش دورہ منسوخ
شملہ،15/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی منگل کو ہونے والا ہماچل پردیش کا مجوزہ سفر کو خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ریاستی کانگریس لیڈر نے کہا کہ واڈرا کو منڈی کے کانگریس امیدوار شرن شرما کے حق میں سندرنگر میں ایک ریلی سے خطاب کرنا تھا۔شرن شرما بی جے پی کے موجودہ ایم پی رام سوروپ شرما کے خلاف میدان میں ہیں،وہ سابق مرکزی وزیر سکھرام کے پوتے ہیں۔شرن کے والد انیل شرما نے حال میں ریاستی حکومت کی کابینہ سے استعفی دیا ہے۔ہماچل پردیش کی تمام چار سیٹوں پر 19 مئی کو انتخابات ہونا ہے۔سال 2017 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے انل شرما اپنے بیٹے شرن اور والد کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے تھے۔انہوں نے منڈی اسمبلی سیٹ سے انتخاب جیتا تھا اور ریاست کی بی جے پی حکومت میں توانائی کے وزیر بنائے گئے تھے۔