اتر پردیش میں ’کرائم اور کورونا‘ دونوں کنٹرول سے باہر: پرینکا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 1st August 2020, 10:24 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،یکم اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش میں جرائم کے واقعات کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ روزانہ قتل اور اغوا جیسے واردات منظرعام پر آ رہے ہیں اور ان پر کنٹرول پانے میں یو پی انتظامیہ ناکام نظر آ رہی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اس سلسلے میں کئی بار یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں، اور آج ایک بار پھر انھوں نے اس تعلق سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ریاست میں جرائم کے مسلسل بڑھتے واقعات کے سلسلے میں یوگی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرم کی وارداتوں پر روک لگانے میں وہ ناکام ثابت ہورہی ہے۔

پرینکا گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بلند شہر واقعہ کا تذکرہ کیا ہے جہاں دھرمیندر چودھری کا 8 دن قبل اغوا ہوا تھا اور ان کی لاش 31 جولائی کو برآمد ہوئی۔ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ "کانپور، گورکھپور، بلند شہر۔ ہر واقعہ میں نظامِ قانون کی سستی ہے اور جنگل راج کی علامت موجود ہے۔ پتہ نہیں حکومت کب تک سوئے گی۔"

قابل ذکر ہے کہ پرینکا گاندھی نے گزشتہ 24 جولائی کو بھی ایک ٹوئٹ میں اتر پردیش کے نظامِ قانون کو کٹہرے میں کھڑا کیا تھا۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ”یو پی میں نظامِ قانون دم توڑ چکی ہے۔ عام لوگوں کی جان لے کر اب اس کی منادی کی جا رہی ہے۔ گھر ہو، سڑک ہو، دفتر ہو، کوئی بھی خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتا۔“

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...