وئیڈا میں نجی کمپنی کے آفیسر کا قتل، پرینکا گاندھی نے کیا انصاف کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 12th January 2020, 8:57 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،12/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتوار کے روز گریٹر نوئیڈا میں نجی کمپنی کے افسر گورو چندیل کے قتل کے پانچ دن بعد اتر پردیش حکومت پر اس معاملے میں لاپروائی والا رویہ اپنانے کا الزام عائد کیا اور ریاست میں امن و امان کی ابتر حالت پر یوگی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ پولیس کو ابھی تک مجرموں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ منیجر کے طور پر کام کرنے والے گورو چندیل کو نوئیڈا میں مجرموں نے قتل کر دیا تھا۔ لوٹ مار کے بعد ہوئے قتل میں حکومت کی کارروائی ابھی تک سست ہے۔ پرینکا گاندھی نے حکومت پر لاپروائی برتنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نوئیڈا جیسی جگہ پر اگر مجرموں کے حوصلے اتنے بلند ہیں تو پورے اترپردیش میں کیا حالت ہوگی؟ گورو چندیل کے خاندان کو جلد از جلد انصاف ملنا چاہیے۔

گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے رہائشی اور ایک نجی کمپنی میں ریجنل منیجر کے عہدے پر تعینات گورو چندیل کا 7 جنوری کو گھر کے قریب لوٹ کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ شبہ ہے کہ قاتل ’کار جیکرز‘ گینگ کے ممبر تھے، جنہوں نے پیر کی رات پیرتھلا چوک کے پاس پولیس کے بھیس میں موجود تھے۔ گورو گروگرام کے ادیوگ وہار میں واقعہ اپنے آفس سے گور سٹی میں واقع اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔

اب تک کی تحقیقات میں یہی پتہ چل پایا ہے کہ ان کے ساتھ لوٹ مار کی کوشش کی گئی تھی اور مزاحمت کرنے پر انہیں قتل کر دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

ملک نریندر مودی کو اس جرم کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گا؛ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر سخت حملہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ’’نریندر مودی نے اپنے ارب پتی دوستوں کے 1,60,00,00,00,00,000 روپے یعنی 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا ہے۔ اتنی رقم سے ملک کے 16 کروڑ نوجوانوں کو سالانہ ایک لاکھ روپے کی نوکری مل سکتی تھی۔ اس کے ...