یو پی میں کورونا کے بڑھتے کیسز سے متفکر پرینکا گاندھی نے سی ایم یوگی کو لکھا خط

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2020, 9:41 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،25؍جولائی(ایس او نیوز؍یو این آئی) اترپردیش میں کورونا انفیکشن کےبڑھتے معاملوں کے تئیں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کے وزاعلی یوگی آدتیہ نا کو خط لکھ کر حالات سے مقابلے کے لئے کچھ تجاویز پیش کی ہیں۔ساتھ ہی اس عالمی وبا کے خلاف حکومت کا ساتھ دینے کا تیقن دیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے جمعہ کو لکھے خط میں پارٹی نے آج شائع کیا ہے۔ پرینکا نے اپنے خط میں لکھا ہے کورونا انفیکشن کے بڑھتے اثر سے اب گاؤں دیہات بھی پاک نہیں ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت نے 'نو ٹیسٹ نو کورونا' کی پالیسی اختیار کررکھی تھی اور اب کورونا کے معاملے وسفوٹ کی حالت میں ہیں۔ جب تک شفاف طریقے سے ٹیسٹ نہیں بڑھائے جائیں گے تب تک لڑائی ادھوری رہے گی اور حالات اور بھی خطرنا ک ہوسکتے ہیں۔

پرینکا نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ریاست میں قرنطینہ مراکز اور اسپتالوں کی حالت کافی خراب ہے۔ کئی جگہ لوگ کورونا سے نہیں بلکہ حکومت کے انتظام سے ڈرر ہے ہیں اور ٹیسٹ کے لئے سامنے نہیں آرہے۔ کورونا کا ڈر دکھا کر پوری ریاست میں بدعنوانی بھی پنپ رہی ہے۔اس پر اگر وقت رہتے لگام نہیں کسا گیا تو کورونا کی لڑائی آفت میں بدل جائے گی۔ حکومت نے ڈیڑھ لاکھ بستروں کا دعوی کیا تھا لیکن 20ہزار فعال کیس آنے پر ہی بستروں کےلئے کر مارا ماری شروع ہوگئی۔

کانگریس لیڈر نے لکھا ہے کہ اسپتالوں میں لگی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے حکومت ممبی اور دہلی کی طرز پر عارضی اسپتالوں کا قیام کیوں نہیں کرتی۔طبی سہولیات ہر شہری کا بنیاد حق ہے۔ وزیر اعظم بنارس کے رکن پارلیمان ہیں جبکہ کئی مرکزی وزیر بھی یوپی سے ہیں۔ آخر بنارس، لکھنؤ اور آگرہ وغیرہ میں عارضی اسپتال کیوں نہیں بنائے جارہےہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ ڈی آر ڈی او ، فوج اور پیرا ملٹری کے ذریعہ عارضی اسپتالوں کو چلایا جاسکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر ڈی آر ڈی او کے اسپتال کو لکھنؤ لایا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں طبی سہولیات کا استعمال سرحدی اضلاع کے لئے کیا جاسکتا ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہوم آئیسولیشن ایک اچھا قدم ہے لیکن جلد بازی مین اسے آدھی ادھوری تیاریوں کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے۔ جس سے مریضوں کی مانیٹرنگ اور سرویلانس کا نظام، حالت بگڑنے پر کسے اطلاع دینی ہوگی، مریضوں کے درجہ حرارت اور آکسیجن لیول چیک کرنے کا کیا انتظام ہوگا۔اس کی پوری میپنگ کر کے عوام کو اس کی جانکاری دی جانی چاہے۔ انہوں نے اپنے خط میں حکومت کو بھروسہ دلایا ہے کہ عالمی وبا سے مقابلے کے لئےکانگریس کا ہر کارکن حکومت کا ساتھ دینےکے لئے تیار ہے۔ یوپی کی عوا کے صحت اور زندی کا تحفظ اس وقت پارٹی اولین ترجیح ہے۔پارٹی مثبت تعاون اور خدمت خلق کے جذبے سے لبریز ہوکر لگاتار کوشش کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...