دہلی سنبھال نہیں پا رہے ہیں، وزیر داخلہ یو پی کو دے رہے ہیں سرٹیفکیٹ: پرینکا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2021, 11:35 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 4؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے دہلی میں ایک بچی کے ساتھ ہوئے حادثے کی مذمت کرتے ہوئے وزیرداخلہ امت شاہ کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ دہلی کا لاء اینڈ آرڈر سنبھال نہیں پا رہے ہیں اور اترپردیش میں بہتر نظم و نسق کا سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہیں۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ اترپردیش کے ہاتھرس سے لے کر دہلی کے نانگل تک لاء اینڈ آرڈ کی حالت جنگل راج ہے پھر بھی بہتر ہونے کا سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں۔

پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا،’دہلی نانگل میں نابالغ بچی کے ساتھ ہونے والا حادثہ دردناک اور قابل مذمت ہے۔ سوچیے! کیا گذر رہی ہوگی اس کے اہل خانہ پر۔ دہلی میں لاء اینڈ آرڈر کے ذمہ دار وزیر داخلہ جی؛ یو پی سرٹیفکیٹ بانٹنے گئے تھے، لیکن اپنی ذمہ داری نہیں سنبھال پا رہے ہیں۔ ہاتھرس سے نانگل تک جنگل راج ہے۔

واضح رہے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار نے اس تعلق سے بتایا کہ دہلی چھاؤنی کے اولڈ نانگل گاؤں میں اتوار کی شام نانگل شمشان گھاٹ میں دلت فیملی کی 9 سالہ لڑکی پانی لینے گئی تو وہ کبھی واپس نہیں لوٹ پائی، کیونکہ مجرمانہ روش کے لوگوں نے اس کے ساتھ عصمت دری کر کے اسے مار ڈالا اور بغیر والدین کی اجازت سے جبراً آخری رسومات ادا کر دی۔ والدین کی شکایت کے چار پانچ گھنٹے بعد واقعہ کی جانکاری پولیس کو ملی۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔