بھارت جوڑو یاترا کل مدھیہ پردیش میں ہوگی داخل، پرینکا گاندھی کر سکتی ہیں شرکت

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2022, 8:46 PM | ملکی خبریں |

بھوپال،22؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' 23 نومبر سے مدھیہ پردیش میں شروع ہوگی۔ اس دوران پارٹی کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی کے بھی یاترا میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ پارٹی کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، راہل گاندھی کی یاترا برہان پور ضلع سے ریاست میں داخل ہوگی اور اگلے 12 دنوں تک ریاست میں رہے گی۔ اس سلسلے میں راہل گاندھی 4 دسمبر تک ریاست میں ہی رہیں گے۔ اس دوران وہ چھ اضلاع سے ہوکر گزریں گے۔ پرینکا گاندھی کے بھی یاترا میں شرکت کے امکان کو دیکھتے ہوئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق راہل گاندھی کل 23 تاریخ کو برہان پور کے بودرلی گاؤں سے اپنا سفر شروع کریں گے۔ یہاں سے وہ کھنڈوا کے جھری جائیں گے۔ اگلے دن یاترا بورگاؤں سے کھنڈوا تک 24 تاریخ کو کھرگون کے کھیرڈا تک جائے گی۔ 25 تاریخ کو راہل گاندھی کھیڑا سے مورٹکا کی یاترا کریں گے۔

ہفتہ 26 نومبر کو، راہل گاندھی کی یاترا اندور ضلع میں داخل ہوگی۔ یہاں وہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جائے پیدائش مہو جائیں گے۔ اگلے دن راہل گاندھی مہو سے اندور کی یاترا کریں گے۔ 28 تاریخ کو یاترا میں شامل افراد آرام کریں گے۔ راہل گاندھی 29 تاریخ کو اندور شہر سے سانور جائیں گے۔ 30 تاریخ کو، یاترا سانور سے اجین ضلع میں داخل ہوگی اور یکم دسمبر کو بھی اجین میں ہی رہے گی۔

2 دسمبر کو یاترا اجین کے جھالرا سے شروع ہوگی۔ یہاں سے راہل گاندھی آگر-مالوا کے کاسی بردیہ پہنچیں گے۔ 3 دسمبر کو راہل گاندھی اس ضلع کے مہودیا سے لال کھیڑی تک کا سفر پیدل طے کریں گے۔ 4 تاریخ کو یاترا لال کھیڑی سے راجستھان کے جھالاواڑ میں داخل ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...