ملازمتوں میں یوگی حکومت کا 'غیر مستقل نظام' نوجوانوں کی 'تکلیف' بڑھائے گا: پرینکا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2020, 9:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملازمتوں میں غیر مستقل نظام یعنی کانٹریکچوئل سسٹم میں بڑی تبدیلی کرنے پر غور کر رہی یوگی حکومت اب اپوزیشن کے نشانے پر آ گئی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک بار پھر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر نشانہ سادھا ہے۔ پرینکا گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کر یوگی حکومت پر غیر مستقل نظام کے ذریعہ نوجوانوں کی بے عزتی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ "سمویدا= نوکریوں میں سمّان وداع، 5 سال کی سمویدا = یُوا اَپمان قانون۔" (کانٹریکٹ= ملازمتوں میں عزت وداع، 5 سال کا کانٹریکٹ = نوجوانوں کی بے عزتی کا قانون۔) ساتھ ہی پرینکا گاندھی نے یہ بھی لکھا ہے کہ "عزت مآب سپریم کورٹ نے پہلے بھی اس طرح کے قانون پر اپنا تلخ تبصرہ کیا ہے۔ اس نظام کو لانے کا مقصد کیا ہے؟ حکومت نوجوانوں کے درد پر مرہم نہ لگا کر درد بڑھانے کا منصوبہ لا رہی ہے۔"

اس سے قبل بھی پرینکا گاندھی نے کئی مواقع یوگی حکومت کی پالیسیوں کو لے کر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا تھا کہ "نوجوان ملازمت کا مطالبہ کرتے ہیں اور یو پی حکومت بحالیوں کو 5 سال کے لیے کانٹریکٹ پر رکھنے کی تجویز لا دیتی ہے۔ یہ جلے پر نمک چھڑک کر نوجوانوں کو چیلنج پیش کیا جا رہا ہے۔ گجرات میں یہی فکس پے سسٹم ہے۔ سالوں تنخواہ نہیں بڑھتی، مستقل نہیں کرتے۔ نوجوانوں کا وقار نہیں چھیننے دیں گے۔"

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش حکومت سرکاری ملازمتوں کے بحالی عمل میں بڑی تبدیلی کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس کے تحت شروعاتی سلیکشن کے بعد اگلے پانچ سال تک ملازمین کو کانٹریکٹ پر رکھا جائے گا۔ اس دوران غیر مستقل طور پر بحال ملازمین کو مستقل ملازمت والے فائدے نہیں مل پائیں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس نظام میں پانچ سال بعد جو لوگ چھٹنی سے بچ جائیں گے، انہیں ہی مستقل طور پر بحالی ملے گی۔ اس تجویز کو لے کر فی الحال ریاستی حکومت نے مختلف محکموں سے رائے طلب کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...