خاتون مخالف وزیر اعلیٰ یوگی سے خواتین کو انصاف کی امید نہیں کرنی چاہیے: پرینکا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2021, 11:27 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،14؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں گزشتہ سال پیش آئے عصمت دری کے واقعات کی یاد دلاتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرہ نے منگل کو کہا کہ خاتون مخالف سوچ رکھنے والے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے میعاد کار میں خواتین کو انصاف کی امید نہیں کرنی چاہئے، پرینکا واڈرہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج سے ایک سال پہلے ہاتھرس میں عصمت دری کا خوفناک واقعہ پیش آیا تھا اور اترپردیش حکومت نے متاثرہ کنبے کو انصاف و سیکورٹی دینے کے بجائے دھمکیاں دی تھیں اور ان سے بیٹی کے احترام میں آخری رسوم کی ادائیگی کا حق بھی چھین لیا تھا۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’حکومت کے افسران و بی جے پی کے لیڈروں نے بیان دے کر ’عصمت دری‘ نہ ہونے جیسی باتیں کہی تھیں وہ پوری سرکاری مشنری کی توانائی متاثرہ کی کردار کشی کرنے میں خرچ کی گئی تھی۔ خواتین کے خلاف جرائم پر اتنا خراب رخ رکھنے والی حکومت کے سربراہ سے آب حساسیت کی توقع رکھ بھی کیسے سکتے ہیں۔ یوپی کے انچارج نے کہا کہ ’ویسے بھی یوپی کے وزیر اعلی خواتین مخالف سوچ کے ہیں۔ وہ کہہ چکے ہیں کہ خواتین کو آزاد نہیں ہونا چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ یوپی کی سیاست میں حاشیہ پر کھڑی کانگریس کو نئی زندگی دینے کی بھرپور کوشش کر رہیں پرینکا واڈرہ یوگی حکومت کے کام کاج پر سوشل میڈیا کے ذریعہ حملہ کرتی رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...