الہ آباد یونیورسٹی میں طلبہ کے مطالبوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے: پرینکا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2019, 11:05 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،28؍تمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے الہ آباد یونیورسٹی کے طلبہ کے اسٹوڈنٹ یونین کی بحالی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت طلبہ کے مطالبے کو نظر انداز کر رہی ہے۔ دراصل الہ آباد یونیورسٹی کے طلبہ اس مطالبہ کو لے کر دھرنے پر بیٹھے ہیں اور جمعرات کے روز دو طالب علموں کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولس و انتظامیہ ہرچند کوشش کے باوجود طلبہ کا دھرنا ختم کرنے میں ناکام ہیں اور یونیورسٹی احاطہ میں اس کی وجہ سے ماحول کشیدہ بنا ہوا ہے۔

پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’الہ آباد یونیورسٹی کے طلبہ 50دنوں سے احتجاج پر ہیں اور گزشتہ دن سے اسٹوڈنٹ یونین کی بحالی کے مطالبے کے ساتھ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ان کے مطالبات ان سنے کئے جارہے ہیں اور انہیں نظر انداز کیاجارہا ہے۔ بی جےپی حکومت طلبہ سے اسٹوڈنٹ یونین چھیننے کےلئے اتنی بے تاب کیوں ہے؟‘‘ پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ گزشتہ چھ دن سے طلبہ کی بھوک ہڑتال پر مبنی خبر بھی شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ الہ آباد یونیورسٹی میں طلبا یونین کی بحالی کے لئے طلبا کی ہڑتال لگاتار جاری ہے۔ طلبا کو سمجھانے کے لئے دیر رات تک ضلع اور پولس انتظامیہ کے افسران جائے ہڑتال پر جمع رہے۔ وہیں جمعرات کے روز طلبا یونین کے نائب صدر اکھلیش یادو کو سانس لینے میں دقت محسوس ہونے لگی۔

تا دم مرگ بھوک ہڑتال کے دوران ’سنیوکت سنگھرش سمیتی‘ نے وائس چانسلر سے ملاقات کے لئے 5 رکنی وفد تشکیل دیا ہے۔ وفد نے وائس چانسلر سے ملاقات کے لئے وقت بھی مانگا ہے۔ طبا نے خط لکھ کر وائس چانسلر سے پوچھا ہے کہ اگر وہ بھوک ہڑتال کے تئیں ذرا بھی سنجیدہ ہیں تو انہیں کچھ سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔ طلبا نے پوچھا ہے کہ اگر ان کا تعلق تشدد سے ہوتا تو کیا وہ 48 دنوں تک پُر امن طریقہ سے دھرنا دیتےطلبا نے وائس چانسلر سے پوچھا ہے کہ انہیں طلبا یونین سے پرہیز اور طلبا کونس میں اتنی دلچسپی کیوں ہے؟

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...