وکاس دوبے کی گرفتاری پرپرینکا گاندھی نے کہا:یوگی سرکار ناکام، ہونی چاہیے سی بی آئی جانچ 

Source: S.O. News Service | Published on 9th July 2020, 9:30 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،09 /جولائی (آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے کانپور میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کے مجرم وکاس دوبے کو جمعرات کی صبح مدھیہ پردیش کے اجین کی پولیس نے گرفتار کیا۔ اس کے ساتھ اس کے دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ لیکن وکاس کی گرفتاری پر اپوزیشن یوگی حکومت پر حملہ آور ہوگئی ہے۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے بعد اب کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی بہت سے سوالات اٹھائے ہیں۔پرینکا نے ٹویٹ کیا کہ تین ماہ پرانے خط پر کوئی کارروائی نہیں،اور بدنام زمانہ مجرموں کی فہرست میں وکاس کا نام نہ ہونا یہ بتاتا ہے کہ اس معاملے میں تاروں بہت دور تک جڑے ہوئے ہیں۔ یوپی سرکار کو اس معاملے کی سی بی آئی انکوائری کرنی چاہئے اور تحفظ کے تمام حقائق اور خدشات کا پتہ لگاناچاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانپور کے قتل عام میں یوپی سرکار کو جس مستعدی سے کام کرنا چاہئے تھا وہ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا۔ انتباہ کے باوجود ملزم کاجین تک پہنچنا نہ صرف حفاظتی دعووں کی پول کھولتا ہے بلکہ ملی بھگت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ وکاس دوبے مدھیہ پردیش کے اجین سے گرفتار کیا گیا ہے۔ وکاس دوبے کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اجین میں مہکال کا درشن کرکے باہر آئے تھے۔ پولیس ٹیمیں وکاس دوبے کی تلاش میں مسلسل کوشش میں تھیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...