این سی آر بی ڈاٹا دیکھ کر یوگی حکومت پر حملہ آور ہوئیں پرینکاگاندھی ، کہا ’یو پی ہر جرم میں سرفہرست‘

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2021, 11:57 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،18؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش میں اسمبلی انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان این سی آر بی کے ذریعہ پیش کردہ جرائم سے متعلق تفصیلات نے ریاست کی سیاست میں مزید گرمی پیدا کر دی ہے۔ این سی آر بی ڈاٹا کے مطابق یو پی میں جرائم بے قابو ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں نے یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور یو پی انچارج پرینکا گاندھی نے بھی آج ریاستی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے یو پی میں بڑھتے جرائم پر فکر مندی ظاہر کی۔

پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز این سی آر بی ڈاٹا کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں جرائم کے ایشو پر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’این سی آر بی کے اعداد و شمار کے مطابق خواتین و دلتوں کے خلاف جرم، قتل و اغوا کے معاملوں میں اور پرتشدد جرائم کے معاملے میں اتر پردیش سرفہرست ہے۔ اتر پردیش کے دعووں کے ٹھیک برعکس اتر پردیش میں جرم کا راج عروج پر ہے۔‘‘

واضح رہے کہ این سی آر بی کے ذریعہ پیش کردہ ڈاٹا کے مطابق 2020 میں خواتین کے خلاف جرائم کے معاملوں میں سے 28153 خوتین عصمت دری کا شکار ہوئیں جن میں 25498 بالغ تھیں اور 2655 نابالغ۔ این سی آر بی کے گزشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں عصمت دری کے 32033، 2018 میں 33356، 2017 میں 32559 اور 2016 میں 38947 معاملے سامنے آئے تھے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے پورے ملک میں کچھ مہینے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن لگا تھا اور پھر ریاستی سطح پر بھی کئی طرح کی پابندیاں عائد رہیں، اس کے باوجود 28153 عصمت دری کے معاملے نے یوگی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔