سی یو ای ٹی تکنیکی خامی معاملے پر راہل-پرینکا گاندھی کا مودی حکومت پر شدید حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 7th August 2022, 11:15 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 7؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک بھر میں کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ (سی یو ای ٹی-یو جی) تکنیکی اسباب سے لگاتار دوسرے دن 50 مراکز پر ملتوی کیےجانے کو لے کر اب اپوزیشن مودی حکومت پر حملہ آور ہو چکا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی حکومت کو پرزور طریقے سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ان کے سامنے کچھ سوالات بھی رکھے ہیں۔

راہل گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جو ان طلبا کے ساتھ ہو رہا ہے وہ ملک کے ہر نوجوان کی کہانی ہے۔ انھوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ’’4 لوگوں کی تاناشاہی ملک کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔‘‘ دوسری طرف پرینکا گاندھی نے سوال کیا کہ کیا یہ حکومت ہمارے طلبا کے تئیں اتنی بے حس ہے کہ یہ اپنی طرف سے اس طرح کے ایک سنگین پالیسی پر مبنی خامیوں کے برے اثرات کو نہیں دیکھ سکتی ہے؟

اپنے ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ ’امرت کال‘ کی نئی ایجوکیشن پالیسی: امتحان سے پہلے ’پریکشا پر چرچا‘، امتحان کے وقت ’نو پرچا، نو چرچا‘، امتحان کے بعد تاریکی میں مستقبل، جو سی یو ای ٹی کے طلبا کے ساتھ ہو رہا ہے، وہ آج ملک کے ہر نوجوان کی کہانی ہے۔ اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے کہا کہ 4 لوگوں کی تاناشاہی ملک کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔

دوسری طرف کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ تکنیکی خامی کے سبب 50 ہزار سے زیادہ سی یو ای ٹی امتحان دہندگان امتحان دینے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ کیا یہ حکومت ہمارے طلبا کے تئیں اتنی الگ اور بے حس ہے کہ یہ اپنی طرف سے اس طرح کے ایک سنگین پالیسی پر مبنی خامیوں کے برے اثرات کو نہیں دیکھ سکتی ہے؟ پرینکا گاندھی نے یہ بھی پوچھا کہ کیا ہمارے ملک کا نوجوان اسی کا حقدار ہے؟

واضح رہے کہ سی یو ای ٹی-یو جی کا امتحان تکنیکی اسباب سے لگاتار دوسرے دن جمعہ کو 50 مراکز پر ملتوی کر دیا گیا۔ کچھ طلبا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انھیں دیر رات این ٹی اے سے جانکاری ملی کہ ہفتہ کے روز ہونے والا ان کا امتحان ’انتظامی اور ساز و سامان سے متعلق اسباب‘ سے ملتوی کر دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...