پرائیویٹ جیٹ طیارہ بالٹک سمندر میں گر کر تباہ، چار افراد کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 5th September 2022, 1:55 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اسٹاک ہوم،5؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بحیرہ بالٹک میں پرائیویٹ جیٹ گرنے سے جہاز میں سوار چاروں افراد کی موت کا خدشہ ہے۔ سویڈش ٹیلی ویژن نے اتوار کو سویڈش جوائنٹ ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر کے ترجمان کے حوالے سے کہا کہ ’’ان کے زندہ رہنے کی کوئی امید نہیں ہے‘‘۔ اس دوران سویڈن اور لاتویا کے درمیان سمندر میں ملبہ اور تیل کا رساؤ دیکھا گیا۔

لاتویا کے وزیر دفاع آرٹس پابرکس نے کہا کہ ایک لاتوی ریسکیو کشتی جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہے اور سویڈن اور لیتھوانیا کی ریسکیو ٹیمیں بھی اس علاقے میں جا رہی ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ طیارہ کس ملک کے پانی میں گر کر تباہ ہوا۔

دوسری جانب، فلائٹ ریڈار کے اعداد و شمار کے مطابق طیارہ آسٹریا کا رجسٹرڈ سیسنا 551 ہے، جو جنوبی اسپین کے جیریز سے اڑان بھر رہا تھا، جہاں سے اس نے بغیر کسی مقررہ منزل کے ٹیک آف کیا تھا۔ یہ پیرس اور کولون میں دو بار مڑا اور بحیرہ بالٹک میں مڑنے سے پہلے سویڈن کے جزیرے گوٹ لینڈ کے قریب سے گزرا۔ یہ طیارہ اتوار کو 17.45 پر گر کر تباہ ہوا اور لاتویائی شہر وینٹ اسپل کے شمال مغرب میں ریڈار سے غائب ہو گیا۔

وہیں سویڈش حکام نے بتایا کہ جرمن اور ڈنمارک کے جنگی طیاروں نے سیسنا کو تلاش کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ رابطہ کرنے میں ناکام رہے۔ لڑاکا طیارے میں موجود پائلٹ سیسنا کے کاک پٹ کے اندر کسی کو نہیں دیکھ سکے۔ لاتویائی سول ایوی ایشن ایجنسی (سی اے اے) نے کہا کہ حادثے کے متاثرین کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ٹروڈو کی سکیورٹی ٹیم نے صدارتی سویٹ میں وزیر اعظم کو ٹھہرانے سے انکار کر دیا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی سکیورٹی ٹیم نے ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اس وقت گھبراہٹ میں ڈال دیا جب انہوں نے ٹروڈو کو صدارتی سویٹ میں جگہ دینے سے انکار کردیا جس کا خصوصی طور پر ہندوستانی سکیورٹی ٹیموں نے نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران اہتمام کیا تھا، اور ...

کینیڈا اِدھر اُدھر کی باتیں نہ کرے، بلکہ نجر کے قتل پر ثبوت پیش کرے، ہندوستان کی دو ٹوک

 خالصتان حامی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر ہندوستان نے کینیڈا سے سختی سے کہا ہے کہ وہ ثبوت پیش کرے اور بغیر کسی وجہ کے الزامات نہ لگائے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ کی رپورٹ کے مطابق بدھ (20 ستمبر) کو قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال نے نئی پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ ...

تناؤ کے درمیان وزارت خارجہ نے کینیڈا میں مقیم طلبا اور ہندوستانیوں کے لیے جاری کیں سفری ہدایات

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کے بعد کینیڈا میں مقیم ہندوستانیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ دریں اثنا، بدھ (20 ستمبر) کو وزارت خارجہ نے ہندوستانی شہریوں اور طلبا کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں اور طلبا سے اپیل کی جاتی ...

ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کر کے 46 لاکھ اموات ہونے سے روک سکتا ہے ہندوستان: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کر کے 2040 تک 4.6 ملین اموات کو روک سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے دوران ہائی بلڈ پریشر کے تباہ کن عالمی اثرات پر اپنی پہلی رپورٹ جاری کی۔

ریڈ کراس نے سیلاب زدہ لیبیا میں پانچ ہزار میّت تھیلے بھیج دیے، 10 ہزار افراد ہنوز لاپتہ، وبا پھوٹنے کا خطرہ

بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (آئی سی آر سی) نے سیلاب زدہ لیبیا میں امدادی سامان اور ہزاروں میّت تھیلے (باڈی بیگز) بھیجے ہیں جہاں طوفان دانیال کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد ابھی 10 ہزار افراد لاپتہ ہیں۔

پاکستان میں بے روزگار افراد کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچنے کا ا ندیشہ

مزدوروں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے کہا ہے کہ پاکستان کی لیبر مارکیٹ اب تک عالمی وبا کورونا وائرس اور معاشی بحران سے مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی اور اس سال بے روزگار افراد کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچنے کا اندیشہ ہے، جس میں 2021 کے بعد سے 15 لاکھ کا اضافہ ہے۔

کرناٹک میں 1,17,646 بی پی ایل کارڈس ترمیم کیلئے منظور؛ عنقریب نئےبی پی ایل کارڈس کے لئے عرضیاں داخل کرنے کی اجازات

محکمہ خوراک نے بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کو ایک اچھی خبر یہ دی ہے کہ جن بی پی ایل کارڈ ہولڈرس نے ترمیم کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ پچھلے ایک ماہ میں 53219 مستفید ین نے نظرثانی کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ جملہ 3 لاکھ 70 ہزار عرضیاں ترمیم کے لئے موصول ہوئی ہیں۔ ان عرضیوں میں سے ایک لاکھ 17 ...

کرناٹک میں بارش کی کمی سے 42 لاکھ ایکٹرعلاقہ کی فصلیں تباہ؛ جلد ہی مرکز کو رپورٹ روانہ کی جائے گی: کرشنا بائرے گوڈا

کرناٹک کے  وزیر برائےمحصولات کرشنا بائرے گوڈا نے کہا کہ ریاست کے 195 تعلقہ جات کو قحط زدہ قرار دیا جا چکا ہے اور اور ان تعلقہ جات کے لئے مرکز سے معاوضہ کے لئے عرضی داخل کرنے کا میمونڈرم ایک ہفتہ کے اندر پیش کیا جائے گا۔

ٹرین حادثات میں ایکس گریشیا رقم میں 10 گنا اضافہ، ریلوے بورڈ کا اہم فیصلہ

انڈین ریلوے بورڈ نے ٹرین حادثے میں موت یا زخمی ہونے کی صورت میں ادا کی جانے والی ایکس گریشیا رقم میں 10 گنا اضافہ کر دیا ہے۔ اس رقم میں آخری بار 2012 اور 2013 میں نظر ثانی کی گئی تھی۔ بورڈ نے کہا کہ اب ٹرین حادثات اور ناخوشگوار واقعات میں ہلاک اور زخمی مسافروں کے اہل خانہ کو ادا کی ...

غازی آباد میں ’مڈ ڈے میل‘ کا دودھ پینے سے 25 بچے بیمار، اسپتال میں داخل

غازی آباد کے لونی کوتوالی علاقہ کے پرائمری اسکول، پریم نگر میں مڈ ڈے میل کا دودھ پینے سے 25 بچے بیمار ہو گئے ہیں۔ دودھ پیتے ہی طلبا کو سر اور پیٹ میں درد کے ساتھ ساتھ الٹی کی شکایت ہونے لگی۔ بچوں کی خراب ہوتی طبیعت کو دیکھتے ہوئے انھیں فوراً لونی سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا ...

رام جنم بھومی معاملہ: الہٰ آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عرفان سمیت چار ملزمین کی منظور کی ضمانت

  18 سالوں سے جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے والے چار ملزمین کو آج الہٰ آباد ہائی کورٹ نے مشروط ضمانت پر رہا کئے جانے کا حکم جاری کیا۔ سال 2018 میں الہ آباد کی خصوصی عدالت نے رام جنم بھومی (ایودھیا دہشت گردانہ حملہ) معاملے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے چار ملزمین کو عمر قید کی سزا دی تھی۔

محمد سراج پھر بنے وَنڈے کرکٹ کے نمبر 1 گیندباز

ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں ہندوستانی تیز گیندباز محمد سراج عرف میاں میجک کی بہترین کارکردگی کی ہر کسی نے تعریف کی۔ انھیں فائنل مقابلہ میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا اور کئی ریکارڈ بک میں ان کا نام بھی درج ہو گیا۔ تازہ خبر یہ ہے کہ اپنی 6 وکٹوں والی کارکردگی کی بدولت ...