پرائیویٹ اسپتال کووڈکی علامات نہ رکھنے والے مریضوں کوڈسچارج کریں:ریاستی وزیرآراشوک

Source: S.O. News Service | Published on 18th July 2020, 11:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍جولائی(ایس او نیوز؍نیوز)بیماری کی علامات نہ رکھنے والے مریضوں کواب پرائیویٹ اسپتالوں میں اڈمٹ کرکے علاج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔فوری طورپر ایسے مریضوں کواسپتال سے ڈسچارج کرناہوگا۔اس سلسلہ میں ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری حکمنامہ جاری کرنے والے ہیں۔یہ اطلاع ریاستی وزیرمحصولات آراشوک نے دی۔ بنگلورکے نگران کاروں کے ساتھ وزیراعلیٰ کے رہائشی دفترکرشنامیں ہوئے اجلاس کے بعداخباری نمائندوں سے انہوں نے کہاکہ ایسی شکایات موصول ہورہی ہیں کہ چندپرائیویٹ اسپتال کووڈکی علامات نہ رکھنے والے مریضوں کواپنے اسپتالوں میں اڈمٹ کرکے علاج کررہے ہیں۔پیکیج کی شکل میں علاج کئے جانے کی شکایت ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسپتالوں سے حکومت نے 5000بیڈفراہم کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔ لیکن مختلف بہانے بناکرپرائیویٹ اسپتال حکومت سے طلب کردہ بیڈفراہم کرنے میں آناکانی سے کام لے رہے ہیں۔اس سے قبل پرائیویٹ اسپتال انتظامیہ نے حکومت کوبیڈفراہم کرنے پرآمادگی ظاہرکی تھی۔لیکن اب تک بیڈفراہم نہیں کئے گئے۔اشوک نے مزیدکہا کہ جن علاقوں میں سیل ڈاؤن کیاجاناہے وہاں سیل ڈاؤن کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہرکے جن علاقوں میں کووڈمتاثرین کی تعدادمیں اضافہ ہواہے وہاں کووڈٹیسٹ میں اضافہ کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے اس اجلاس میں کووناٹیسٹنگ میں اضافہ سمیت بیڈس اوروینٹی لیٹرکی فراہمی پر بات چت ہوئی ہے۔ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے اشوک نے کہا کہ ایک ہفتہ کے لاک ڈاؤن کے بعداس میں مزیدتوسیع لانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،اس معاملہ میں وزیراعلیٰ نے ماہرین سے تجاویزحاصل کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن میں توسیع سے صرف اتناہوسکتاہے کہ وائرس چنددنوں کے لیے ٹل سکتاہے مگربالکل ختم نہیں ہوگا۔لاک ڈاؤ ن کوروناپرقابوپانے کا کوئی مستقل حل نہیں ہے۔ایک ہفتہ کے لاک ڈاؤن کے بعد حسب معمول سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی،احتیاطی اقدامات کے طورپر جوپابندیاعائدتھیں وہ برقراررہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...