دھارواڑ کے قریب شوٹ آؤٹ میں ڈانڈیلی کا ایک شخص ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2019, 6:29 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

ڈانڈیلی 26/ستمبر (ایس او نیوز) دھارواڑ کے قریب ہوئے ایک شوٹ آؤٹ میں ڈانڈیلی کا رہنے والا شام سندر(42سال) نامی شخص ہلاک ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ شام سندر بنگلورو میں انفوسس کمپنی میں بڑے عہدے پرفائز تھا،جہاں سیتبادلہ کرکے اس کو دہلی بھیجا گیا تھا۔

 معلوم ہوا ہے کہ شام سندر دہلی جانے کے لئے اپنے شہر ڈانڈیلی آیا تھااور وہاں سے کار کے ذریعے ہلیال دھارواڑ راستے سے ہوتا ہوا ہبلی ہوائی اڈے کی طرف جارہا تھا۔اس دوران دھارواڑ کے قریب نگدی نامی گاؤں میں بائک پر سوار ہوکر آنے والے تین اجنبی شرپسندوں نے شام سندر کی کار کا راستہ روکا۔ پھر بائک سے اتر کرانہوں نے شام سندرکے قریب آکر کار کا دروازہ کھولنے کے اشارہ کیا۔ جیسے ہی شام سندر نے کار کا شیشہ نیچے اتارا تو اس پر نہایت ہی قریب سے گولیاں چلائی گئیں۔زخمی شام سندر کو فوری طور پر دھارواڑ سول اسپتال لے جایا گیا لیکن اس کی جان بچائی نہیں جاسکی۔

 کار کے ڈرائیور عبدالمطلب کا کہنا ہے کہ شام سندر کے قاتلوں نے ہبلی دھارواڑ کے راستے میں مسلسل اس کی کار پیچھا کیا تھا۔ دوچار مرتبہ وہ لوگ کار سے بائک ٹکرا کر آگے نکل گئے  اور پھر واپس لوٹ کر کار پیچھا کرتے رہے۔پھر جب نگدی کے قریب انہوں نے کار روکی تو گولی چلانے سے پہلے حملہ آوروں نے کوئی بات نہیں کی اور گولی چلانے کا کوئی سبب نہیں بتایا۔

جبکہ شام سندر کے بھائی جانسن دیوراج کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی نے ڈانڈیلی میونسپالٹی الیکشن حصہ لے کر کامیاب ہوئی ہے۔ اس کی جیت کے لئے شام سندر نے بہت ہی زیادہ محنت کی تھی۔ تب سے کچھ سیاسی مخالفین نے شام سندر کو اپنے نشانے پر رکھا تھا۔ اس قتل کا سبب یہی سیاسی رقابت ہے۔

 قتل کی واردات کے بعد دھاورواڑ مضافاتی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرنے کے علاوہ قاتلوں کی تلاشی مہم شروع کی گئی۔ ہبلی، ہلیال اور ڈانڈیلی کے راستوں پر پولیس نے ناکہ بندی لگادی۔ہبلی دھارواڑ پولیس کے علاوہ ڈانڈیلی پولیس بھی تحقیقات میں لگی ہوئی ہے اور مجرموں کی گرفتاری کے لئے جال بچھایا گیا ہے۔پولیس اس قتل کو سیاسی رقابت کے علاوہ شام سندر کی ملازمت یا کسی کاروبارسے متعلقہ زاویے کو بھی نظر میں رکھ کر چھان بین کررہی ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے دو مہینے کے دوران ہبلی دھارواڑ میں فائرنگ کرکے اپنے مدمقابل کو ختم کرنے کے ایک سے زائد معاملات سامنے آچکے ہیں جس کی وجہ سے امن پسندعوام تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔شام سندر کے قتل پر ودھان پریشد کے رکن ایس ایل گھوٹنیکر نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے گھر والوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔