اڈپی اور منگلورو میں 2مہینے بعدسڑکوں پر اتریں نجی بسیں۔ سرکاری بسیں بھی بڑے پیمانے پرچل رہی ہیں 

Source: S.O. News Service | Published on 2nd June 2020, 1:57 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی،2؍جون (ایس او نیوز) اڈپی اور منگلورو ضلع میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ دو مہینوں سے سڑکوں سے دور رہنے والی پرائیویٹ بسیں اب دوبارہ مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے میں مصروف ہوگئی ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اڈپی ضلع میں 25فیصد سروس اور25فیصد سٹی بسیں سڑکوں پر نظر آرہی ہیں۔ ان میں سے بس تھوڑی بسیں ہی اڈپی سے  منگلورو تک کا سفر کررہی ہیں۔مگر حیران کن بات یہ ہے کہ ان بسوں میں مسافروں کی طرف سے ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھنے کے اصول پر بالکل عمل نہیں ہورہا ہے۔کیونکہ قانون کے مطابق بسوں میں جتنی سیٹوں کی گنجائش ہے اس کے پچاس فیصد جتنے ہی مسافروں کو بسوں میں سوار کیا جانا چاہیے۔لیکن اڈپی اور منگلورو میں دیکھا یہ جارہا ہے کہ پوری کی پوری بس مسافروں سے بھری ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ہیجماڈی چیک پوسٹ پر بعض بسوں کو پولیس نے روکا بھی اور کنڈکٹروں کو وارننگ بھی دی ہے۔ 

دوسری طرف کے ایس آر ٹی سی کی بسوں کو بھی بڑی تعداد میں سڑک پر اتارا گیا ہے۔منگلورو اور اڈپی کے درمیان کافی سرکاری بسیں دوڑتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ منگلورو میں پہلے مرحلے کے طور 30تا 35فیصدنجی بسوں کو سڑکوں پراتارا گیا ہے۔صبح او رشام کے اوقات میں بسوں کی تعداد بڑھانے کی بات کہی گئی ہے۔جبکہ 50فیصد سرکاری بسیں مسافروں کے لئے اپنی خدمات دے رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...