سنجے راؤت نے ’مہا وکاس اگھاڑی‘ حکومت کو بتایا ’منی یو پی اے‘، راہل گاندھی سے کریں گے ملاقات

Source: S.O. News Service | Published on 7th December 2021, 10:27 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی؍ ممبئی،7؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گندھی سے ملاقات سے قبل شیوسینا رکن پارلیمنٹ اور پارٹی ترجمان سنجے راؤت نے ایک ایسا بیان دیا ہے جو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے لیے ایک جھٹکا ہے۔ سنجے راؤت نے 7 دسمبر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’مہا وکاس اگھاڑی حکومت ایک منی یو پی اے کی طرح ہے جو اچھا کام کر رہی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ میڈیا میں کئی طرح کی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ کیا شیوسینا یو پی اے میں شامل ہو رہی ہے، اور کیا وہ اتر پردیش، گوا اور دیگر ریاستوں میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حمایت کرے گی۔

راؤت کا کہنا ہے کہ ’’کانگریس ایم وی اے میں شیوسینا اور این سی پی کے ساتھ برسراقتدار ہے اور ریاستی حکومت بہت اچھا کام کر رہی ہے۔ ہم ایک مشترکہ کم از کم پروگرام کی بنیاد پر کام کرتے ہیں۔ یو پی اے یا یہاں تک کہ این ڈی اے کی طرح، جہاں الگ الگ نظریات والی پارٹی قومی اسباب کی بنا پر ایک ساتھ ہیں۔‘‘

شیوسینا ترجمان نے کہا کہ این ڈی اے میں آنجہانی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی قیادت میں کئی نظریاتی نااتفاقیاں تھیں، اور کچھ نے ایودھیا میں رام مندر کی مخالفت بھی کی، لیکن سبھی نے مل کر کام کیا۔ سنجے راؤت کا کہنا ہے کہ ’’ایم وی اے میں یکساں کم از کم پروگرام پر کام کرنے والی الگ الگ نظریات کی تین پارٹیاں ہیں۔ یہ ایک تجربہ ہے اور ایم وی اے ایک منی یو پی اے کی طرح ہے۔ اس طرح کے تجربات کو ملک میں کہیں دوسری جگہ بھی کیا جانا چاہیے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’یو پی اے ہو یا اپوزیشن پارٹی، انھیں آگے آنا چاہیے اور متبادل مہیا کرانا چاہیے اور یہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور این سی پی سربراہ شرد پوار دونوں کی سوچ ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...