کلبرگی : پولیس پرنسپل اور اسٹاف ممبر کو طلبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے میں گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2022, 12:07 PM | ریاستی خبریں |

کلبرگی ، 14؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مذکورہ کرناٹک پولیس نے منگل کے روز ایک رہائشی اسٹال کے پرنسپل اور ایک کمپیوٹر اپریٹر کو ریاست کے اس ضلع میں طلبہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے کے معاملے میں گرفتار کرلیاہے۔

مذکورہ ادارہ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے پسماندگی کاشکار طبقات کے لئے چلایاجاتا ہے جو چنچولی تعلقہ کے کانچورم پولیس اسٹیشن حدود میں واقع ہے۔ اس میں 100سے زائد سکنڈری کلاس کے اسٹوڈنٹس تعلیم حاصل کرتے ہیں اور مقیم ہیں۔

پربھولنگا ولی کے سوشیل ویلفیر محکمہ کے اسٹنٹ ڈائرکٹر نے اس ضمن میں ایک شکایت درج کرائی تھی۔ متاثرہ اسٹوڈنٹس نے پرنسپل او راسٹاف ممبرس پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایاہے۔

پولیس کے بموجب مذکورہ متاثرین نے کاروائی کی شروعات تک کھانے سے انکار کردیاتھا۔ پیر کے روز طلبہ کے والدین اسکول کے احاطے میں گھس گئے اور اسٹاف ممبرس کی پیٹائی کردی۔

کلبرگی ایس پی ایشا پنت فوری موقع پرپہنچے اور کاروائی کا یقین دلاتے ہوئے اسٹوڈنٹس وعدہ کرتے ہوئے بھروسہ دلایا۔ انہو ں نے خود لڑکیوں کو کھانا سربراہ کیااور ملزمین کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا۔ اس ضمن میں مزید تحقیقات ہنوز جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔