یو پی: سلطان پور میں پرائمری اسکول گود لینے کی منفرد پہل

Source: S.O. News Service | Published on 12th November 2019, 11:33 PM | ملکی خبریں |

سلطان پور،12/نومبر(ایس او نیوز/ یو این آئی) اترپردیش کے ضلع سلطان پور میں پرائمری اسکولوں کو گود لے کر اسے ماڈل اسکول بنانے کے معاملے میں پورے ملک میں نظیر پیش کرنے کو تیار ہے۔ یہاں کے رکن پارلیمان، ایم ایل اے، سابق وزیر،سابق ایم ایل اے سمیت دیگر لیڈر،وکیل ڈاکٹر،ٹیچر اور سماجی کارکنوں نے بھی اپنے یہاں تعلیمی اداروں کی صورت اور سیرت بدلنے کے لئے ایک ایک اسکول کو گودلیا ہے۔ گورنر آنندی بین پٹیل بدھ کو اس قابل تعریف کام کے لئے ان تمام افراد کی حوصلہ افزائی کریں گی۔

پروگرام کے کوآرڈینیٹر وارانسی ڈویژن کے بی جے پی کے نائب صدر رام چندر مشرا نے منگل کو یو این آئی کو بتایا کہ 13 نومبر کی صبح ساڑھے دس بجے گورنر آنندی بین پٹیل یہاں پہنچیں گی اور پنڈت رام نریش ترپاٹھی آدیٹوریم میں گود لینے والے سبھی افراد کے ساتھ اسکولوں کے نظام اور میعار پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ سبھی کو گود لینے کے عزم کا تصدیق نامہ فراہم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ اسکولوں کو گود لینے سے پہلے ضلع میں پانچ ایسے اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے تنخواہ سے اسکولوں میں وسائل کا انتظام کیا اور تعلیمی بہتری کا انتظام پرائیویٹ اسکولوں کی طرز پر کیا۔ان اساتذہ کو گورنر اعزاز سے نوازیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ سلطان پور میں دو سال قبل وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر بی جے پی کے لیڈر رام چندر مشر نے اپنے پارلیمانی حلقے میں کڑوار بلا ک کے تحت آنے والے دلئی گاؤں کے پرائمری اسکول کو گود لے کر وہاں پر وسائل کے انتظام کے ساتھ تعلیم کا میعار انگریزی اسکولوں جیسا کردیا تھا۔اب بی جے پی لیڈر کے خاندان کے بچے اسی اسکول میں پڑھتے ہیں۔اس کے بعد سے ضلع میں پرائمری اسکولوں کو گود لینے کی مہم چل پڑی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...