بھٹکل میں پرائمری کوویڈ کیئر سینٹرکا خوبصورت افتتاح؛ اب سانس لینے میں تکلیف یا اکسیجن میں کمی پائی جانے پربھٹکل میں ہی فوری ابتدائی علاج ممکن

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th August 2020, 9:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 4 اگست (ایس او نیوز) کوویڈ وبا کے بعد حال ہی میں کئی لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف اوربدن میں اکسیجن کی کمی کی وجہ  سے مینگلور شفٹ کیا گیا تھا، بعض لوگوں نے اس دوران  دم بھی توڑ دیا، جبکہ کئی لوگ  صحت مند ہوکر واپس آنے میں کامیاب ہوگئے،  ایک طرف عوام کورونا کے بڑھتے معاملات سے پریشان ہیں تو وہیں دوسری طرف  اُڈپی اور مینگلوروغیرہ اسپتالوں میں  اکسیجن کی کمی والے مریضوں کے لئے بیڈ نہیں مل رہے ہیں،اسپتالوں میں آئی سی یو میں جگہ نہ ہونے کی شکایتیں بھی موصول ہورہی ہیں، ایسے   تمام حالات کو دیکھتے ہوئے   انڈین نوائط فورم  نے   بھٹکل مسلم خلیج کونسل اور قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے اشتراک سے  بھٹکل میں ہی عارضی   طور پر پرائمری کوویڈ کئیر سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لئے مینگلور کے مشہور انڈیانا اسپتال کا بھی تعاون لیا گیا ہے۔

انڈین نوائط فورم، بھٹکل مسلم خلیج کونسل، مجلس  اصلاح و تنظیم بھٹکل اور انڈیانا اسپتال کے مشترکہ تعاون سے اب بھٹکل کے ایک ہوٹل کو ہی پرائمری کوویڈ کئیر سینٹر میں تبدیل کیا گیا ہے  جس کا افتتاح آج منگل صبح انڈیانا اسپتال کے مینجنگ  ڈائرکٹر ڈاکٹر یوسف کمبلے کے ہاتھوں  عمل میں آیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  بھٹکل میں اگر کسی میں کورونا کی شدید علامات پائی جاتی ہے   یا مریضوں  کو   سانس لینے میں تکلیف یا اکسیجن کی کمی کی شکایت ہوتی ہے  تو ایسےمریضوں  کو  ابتدائی طور پر بھٹکل کے  اس پرائمری کوویڈ کئیر سینٹر   میں  ہی ایڈمٹ کیا جاسکتا ہے، البتہ  مزید بہتر  علاج  کی ضرورت محسوس ہونے پر   مکمل سہولیات والی ایمبولنس  کے ذریعے انہیں مینگلور شفٹ کیا جائےگا۔

 بھٹکل میں قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  کی طرف سے کورونا سے متاثرہ (بغیر علامات والے مریضوں کے لئے)    کوویڈ کئیر سینٹراور گلف سمیت بیرون ریاست سے آنے والوں کے لئے  کورنٹائن  سینٹر کی سہولیات پہلے سے دستیاب  ہے۔ اب  کورونا کی شدید علامات والے مریضوں کے لئے بھی بھٹکل میں ہی  پرائمری ہیلتھ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔یہاں  مریضوں کے لئے 28بستروں کے انتظام کے ساتھ ہی تین ڈاکٹرس  سمیت 8 دیگر  تربیت یافتہ میڈیکل اسٹاف کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہے جو پوری طرح سے کورونا مریضوں کی جانچ سمیت اُن کی  دیکھ  بھال  کریں گے ۔

افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مہمانان نے  بھٹکل کے عوام سے اپیل کی کہ کورونا  کے اثرات پائے جانے یا کورونا  کی علامات جیسے  سردی کھانسی بخار ہونے سے اب انہیں  خوف کھانے کی بالکل  ضرورت  نہیں ہے بلکہ اس طرح کی کوئی بھی  علامات ظاہر ہونے کی صورت میں سیدھے اس سینٹر میں  پہنچ کراپنی صحت کی جانچ کروائی جاسکتی ہے   جہاں  کووڈ ٹیسٹ کے ساتھ ہی مریضوں کو ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی جائے گی ۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر بھرت ، بھٹکل کے  قاضی و علماء حضرات سمیت  شہر کے دیگر ذمہ داران  موجود  تھے  ۔جنہوں نے  خطاب کرتے ہوئےمنتظمین کے اس اقدام کی ستائش کی۔

افتتاحی تقریب میں  ذمہ داران نے کیا باتیں کہیں،  افتتاحی تقریب جھلکیاں وغیرہ دیکھنے کے لئے ذیل میں وڈیو کلپ پیش کی جارہی ہے:

 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...