لاک ڈاؤن: آندھراپردیش میں دعائیہ اجتماع منعقد کرنے کے الزام میں پادری گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 6th April 2020, 11:49 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

حیدرآباد،6؍اپریل (ایس او نیوز؍یواین آئی) آندھراپردیش میں پولیس نے احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دعائیہ اجتماع منعقد کرنے پر ایک پادری کو گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ ضلع مشرقی گوداوری کے رایا ورم گاؤں میں پیش آیا۔ اس اجتماع میں تقریباً 100افراد نے شرکت کی۔ پولیس جس نے چھاپہ مارا کہا کہ اس اجتماع میں شرکت کرنے والے کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے وہاں چھاپہ مارنے کے بعد اجتماع میں شرکت کرنے والوں کو اپنے اپنے گھروں کو واپس بھیج دیا اور پادری کو حراست میں لے لیا۔

پادری کی شناخت وجے رتنام کے طور پر کی گئی ہے۔ حالانکہ فیڈریشن آف تلگو چرچس کے ایگزیکٹیو سکریٹریز ڈاکٹر اے تھوما اور بی دانم نے تلنگانہ اور اے پی کی حکومتوں کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا وہ حکام کے ساتھ تعاون کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ چرچس کو بند رکھا جائے۔

دوسری طرف تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی کے واحد رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے اتوار کی شب ہاتھ میں ٹارچ تھام کر حیدرآباد میں انوکھا احتجاج کیا اور نعرے لگائے ”چینی وائرس واپس جاو“۔ گوشہ محل اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے راجہ سنگھ نے وزیراعظم مودی کی اپیل پر اپنے حامیوں کے ساتھ ہاتھ میں ٹارچ کو آن کیا۔ ان کے دوسرے حامیوں کے ہاتھ میں موم بتیاں بھی تھیں۔

اس موقع پر راجہ سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نے اس سلسلہ میں اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اپیل پر ملک کے تمام عوام نے اس کی حمایت کی ہے۔ عوام چاہتے ہیں کہ چین کے کورونا وائرس کو شکست دینا ہے۔ ہمیں متحد ہونا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی کی اپیل پر پورا ہندوستان اس وائرس کو ہرانے کا عہد کر رہا ہے۔ انہوں نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے خدمات انجام دینے والے تمام ڈاکٹرس کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے پولیس عہدیداروں اورعوام کی خدمت کرنے والے تمام عہدیداروں سے بھی اظہار تشکر کیا۔ راجہ سنگھ نے ڈاکٹرس پر حملہ کرنے والوں کی مخالفت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...