کرناٹک میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آغاز ؛26؍ مارچ تک موقع 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th March 2019, 11:55 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،20؍مارچ (ایس او نیوز) پارلیمانی انتخابات کے لئے نامزدگیاں داخل کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ 26؍ مارچ تک نامزدگی کا غذات داخل کرنے کا موقع رہے گا۔ 

اخباری کانفرنس کے دوران بروہت بنگلورو مہا نگر پالیکے (بی بی ایم پی ) کمشنر منجوناتھ پر ساد اور بنگلورو ضلع کے انتخابی افسر نے بتایا کہ نامزدگی کا غذات داخل کرتے وقت چند سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ کے چوتھے ہفتہ اور اتوار کے دن کاغذات داخل کرنے کا موقع نہیں رہے گا۔ بقیہ دنوں میں مقررہ اوقات کا ر میں نامزدگی کاغذات داخل کئے جاسکتے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ نا مزدگی صبح 11؍ بجے سے دوپہر 3؍ بجے تک متعلقہ ریٹرنگ افسر کے دفتر پہنچ کر داخل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ انتخابی افسر نے بتایا کہ نامزدگی داخل کرتے وقت امیدواروں کے ہمراہ صرف 5؍ افراد ہی کو داخلہ دیا جائے گا۔ نامزدگی کاغذات کے ساتھ افیڈیوٹ (حلف نامہ) پیش کرنا لازمی ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ جن امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہے ایسے امیدوار کو چاہئے کہ وہ افیڈیوٹ میں تمام تفصیلات درج کرے۔ جس امیدوار کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر ہے ایسے امیدوار کو چاہئے کہ وہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں تین مرتبہ اشتہارات شائع کریں۔ امیدوار کی جانب سے اشتہارات میں پیش کردہ تصویر تین ماہ کے اندر کی ہو۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار افیڈیوٹ میں کوئی بھی کالم نہ چھوڑیں۔ اس کے علاوہ امیدوار کو چاہئے کہ نیا بینک اکاؤنٹ کھول کر اس کے ذریعہ اپنا کاروبار و حساب و کتاب رکھے۔ 

منجوناتھ پرساد نے بتایا کہ زیر سماعت قیدیوں کو بھی اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ اب تک دو ہزار غنڈہ عناصر سے ایک سے 5؍ لاکھ روپیوں تک کے بانڈ حاصل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امیدواروں اپنے نامزدگی کاغذات داخل کرتے وقت اپنے کنبے کی جائیداد کی بھی تفصیلات پیش کرے ۔ اور یہ تفصیلات 5؍ سال کی ہونی چاہئیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل کے انتخابات میں امیدوار کے کنبے کی تفصیلات لازمی نہیں تھی لیکن اس مرتبہ اس کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ منجوناتھ پرساد نے بتایا کہ ہر ایک امیدوار کو انتخابات کے دوران صرف 70؍ لاکھ روپئے خرچ کرنے کی حد مقرر کی گئی ہے۔ اس رقم کو بینک میں جمع کر کے اس کے ذریعہ خرچ کرتے ہوئے ہر دن اخراجات سے متعلق انتخابی افسر کو تفصیلات پیش کرنا لازمی ہے۔ انہوں ے بتایا کہ نامزدگی کاغذات داخل کرتے وقت ریٹرنگ افسر کے دفتر سے 100؍ میٹر تک صرف تین ہی گاڑیوں کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ منجوناتھ پرساد نے بتایا کہ بی جے پی امیدوار تیجسونی اننت کمار کے آدھیمیا چیتنا ٹرسٹ کی صدر ہیں۔ اس ٹرسٹ کی جانب سے اسکولوں کو دوپہر کا کھانا فراہم کیا جاتاہے۔ اس سلسلے میں انتخابی کمشنر کے ساتھ تبادلہ خیلا کرنے کے بعد اگلا قد اٹھایا جائے گا۔ اخباری کانفرنس میں شہر کے پولیس کمشنر ٹی۔ سنیل کمار بھی شریک تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...