امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جرمنی سے ساڑھے 9 ہزار امریکی فوجی

Source: S.O. News Service | Published on 16th June 2020, 9:32 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،16/جون (آئی این ایس انڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی میں تعینات امریکی افواج کی تعداد میں کمی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جرمنی سے ساڑھے 9 ہزار امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں جرمنی میں تعینات امریکی افواج کی تعداد میں کمی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جرمنی پر الزام عائد کیا کہ جرمن حکومت نیٹو کے تحت اپنی مالی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے اور امریکا کے ساتھ تجارت میں بھی جرمنی کا رویہ درست نہیں ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن حکومت پر مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو مالی امداد دینے میں غفلت برتنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے نیٹو کو ادائیگی میں غفلت کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر کے 25000 کر رہے ہیں اگر جرمنی نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو وہ جرمنی سے اپنے فوجی واپس بلا لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جرمنی کا تحفظ کر رہے ہیں اور وہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے یہ تو کوئی مناسب بات نہیں ہے،لہٰذا ہم جرمنی میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرتے ہوئے 25 ہزار تک محدود کر رہے ہیں، کیونکہ فوج کی تعیناتی پر کافی خرچ آتا ہے اور یہی نہیں نیٹو کے ارکان اب امریکہ کے ساتھ اتحاد کو برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ جرمنی نے اپنی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی)کا 2 فیصد حصہ نیٹو کو دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ اسے پورا نہیں کر رہا۔ نیٹو کے رکن ملکوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ 2024 تک 2 فیصد رقم نیٹو کو دیں گے۔ جرمنی کا کہنا ہے کہ اسے2031 تک اس ہدف تک پہنچ جانے کی امید ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ جرمنی جب تک خرچ کے اپنے ہدف کو پورا نہیں کرتا امریکا وہاں سے اپنی فوج کی تعداد کم کر دے گا۔ امریکی صدر نے تجارت کے سلسلے میں بھی جرمنی پر غلط رویہ اپنانے کا الزام لگایا اور کہا کہ ہم اس پر جرمنی کے ساتھ بات چیت بھی کر رہے ہیں لیکن وہ اب جرمنی کی خواہش کے مطابق معاہدے پر مطمئن نہیں ہیں کیونکہ امریکہ نے کئی سال کی تجارت پر اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں، لہٰذا ہمیں تجارت کے حوالے سے بھی اور نیٹو کے حوالے سے بھی جرمنی سے تکلیف پہنچی ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ جرمنی فوجیوں کی موجودگی سے منافع کما رہا تھا، کیونکہ اس کے فوجیوں نے ملک میں اپنا پیسہ خرچ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔