عیدالفطر: صدر کووند، پی ایم مودی اور راہل گاندھی سمیت متعدد سیاسی ہستیوں نے پیش کی مبارکباد

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2020, 7:26 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں لاک ڈاؤن کے درمیان آج عید منائی جا رہی ہے۔ حالانکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ آج اپنے گھروں میں ہی عید کی نماز ادا کر رہے ہیں اور وہ چہل پہل بالکل بھی دیکھنے کو نہیں مل رہی جو ہر سال دیکھنے کو ملتی تھی۔ بہر حال، لاک ڈاؤن کےد رمیان بالکل پھیکی معلوم پڑ رہی اس عید پر لوگوں کے ذریعہ مبارکباد دینے کا سلسلہ اسی طرح چل پڑا ہے جیسا کہ ہر سال ہوتا تھا۔ پی ایم نریندر مودی، صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند، کانگریس لیڈر راہل گاندھی، بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین، بی ایس پی سپریمو مایاوتی سمیت متعدد سیاسی لیڈروں نے اس موقع پر اپنی جانب سے نیک خواہشات پیش کیں۔

صدر جمہوریہ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "عید مبارک! یہ تہوار محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔ عید پر ہمیں سماج کے ضرورت مند لوگوں کا درد بانٹنے اور ان کے ساتھ خوشیاں تقسیم کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ آئیے، اس مبارک موقع پر ہم ذکوٰۃ کے جذبہ کو مضبوط بنائیں اور کووڈ-19 کی روک تھام کے لیے سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کریں۔"

پی ایم مودی نے عید الفطر کے موقع پر تمام ہم وطنوں کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام لوگوں کے لیے صحت وتند رستی اور خوشحالی کی دعا کی۔ انھوں نےاپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ "عید مبارک! یہ خاص موقع معاشرے میں ہمدردی، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے جذبے کو مزید آگے بڑھائے۔ تمام لوگ صحت مند اور خوشحال رہیں‘‘۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی بذریعہ ٹوئٹر لوگوں کو عید کی مبارکباد پیش کی اور بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے بھی اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ملک کے سبھی باشندوں کو عید کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھی شاہنواز حسین نے کہا کہ "پورے ملک کے باشندوں کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد۔ آج ہم نے بھی عید کی نماز گھر پر ادا کی۔ ایسے تو عیدگاہ میں ہی نماز پڑھنے جاتے تھے، لیکن چونکہ کورونا کا بہت خطرہ ہے اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرنا ہے تو عید کی نماز گھر پر ہوئی۔"

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...