صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے میسور و کے دس روزہ دسہرہ تقریبات کا افتتاح کیا

Source: S.O. News Service | Published on 27th September 2022, 12:46 PM | ریاستی خبریں |

میسورو، 27؍ستمبر (ایس او نیوز؍نامہ نگار) دوماہ کی تیاریوں کے بعد آج بروز پیر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے میسور کے چامنڈی پہاڑ پر دس روزہ دسہرہ تقریبات کا چامنڈیشوری دیوی کی مورتی پر پھول نچھاور کرکے افتتاح کیا۔ پہلے صدر جمہوریہ نے چامنڈیشوری دیوی کے درشن کئے اور اس مندر کی تاریخ کے تعلق سے تفصیل سے جانکاری حاصل کی۔ مہورت کے تحت چامنڈی پہاڑ پر دسہرہ تقریبات کے افتتاح کیلئے صبح9.45بجے اور صبح 10.05بجے کا وقت طے تھا لیکن صدر جمہوریہ نے چار منٹوں کی تاخیر سے دسہرہ تقریبات کا افتتاح کیا۔جب صدر جمہوریہ تقریبات کے افتتاح کیلئے اسٹیج پر پہنچیں، محکمہ پولیس کی بیانڈ سے قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ ریاستی گورنر تھاور چند گہلوٹ، وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی، مرکزی وزراء کماری شوبھا کارندلاجے،پرہلاد جوشی، ایس ٹی سوم شیکھر، ریاستی وزیر برائے کنڑا اینڈ کلچر وی سنیل کمار اس موقع پر موجود تھے، صدر جمہوریہ منتخب ہونے کے بعد شریمتی دروپدی کا ریاست کرناٹک کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دسہرہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صدر جمہوریہ دسہرہ تقریبات کا افتتاح کررہی ہیں۔ راشٹر پتی بھون سے منظور شدہ پروگرام کے تحت اسٹیج پر صرف 13معزز شخصیات کو موجود رہنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن بعد میں اس تعداد کو صرف 7تک محدود کردیاگیا جس کی وجہ سے کئی معزز زشخصیات کواسٹیج کے روبرو صوفے پر بیٹھنا پڑا۔ گزشتہ دو برسوں سے کووڈکی وجہ سے دسہرہ تقریبات کو صرف شاہی محل کے احاطے تک ہی محدود رکھا گیا تھا۔گزشتہ ہفتہ اور اتوار کو ہی سیاحوں کی کافی تعداد میسور پہنچ کر لطف اندوز ہوئی۔ تقریبات کے افتتاح کے موقع پر عوام کیلئے چامنڈی پہاڑ کو بند کردیا گیا تھاجسے صدر جمہوریہ کی واپسی کے بعد کھول دیا گیا۔ دہلی سے ایک خصوصی طیارے کے ذریعہ صدر جمہوریہ میسور کے منڈکلی ائیر پورٹ پہنچی تھیں۔ افتتاح کے بعد دھارواڑ کیلئے اسی طیارے سے روانہ ہوگئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

چئیترا کنداپورا بی جے پی ٹکٹ فراڈ معاملہ میں 2 کروڑ روپے مالیت کی اشیاء ، 76 لاکھ روپے بازیافت - 8 ملزمین گرفتار

بی جے پی سے اسمبلی ٹکٹ دلانے کے نام پر کٹر ہندوتوا وادی کارکن چئیترا کنداپورا کی طرف سے گووندا بابو نامی تاجر کے ساتھ کیا گیا جو 5 کروڑ روپے فراڈ کا معاملہ ہے اس تعلق سے اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پولیس کمشنر بی دیانندا نے کہا کہ چئیترا کنداپور اس کے ساتھیوں کی ...

کرناٹک میں 1,17,646 بی پی ایل کارڈس ترمیم کیلئے منظور؛ عنقریب نئےبی پی ایل کارڈس کے لئے عرضیاں داخل کرنے کی اجازات

محکمہ خوراک نے بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کو ایک اچھی خبر یہ دی ہے کہ جن بی پی ایل کارڈ ہولڈرس نے ترمیم کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ پچھلے ایک ماہ میں 53219 مستفید ین نے نظرثانی کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ جملہ 3 لاکھ 70 ہزار عرضیاں ترمیم کے لئے موصول ہوئی ہیں۔ ان عرضیوں میں سے ایک لاکھ 17 ...

کرناٹک میں بارش کی کمی سے 42 لاکھ ایکٹرعلاقہ کی فصلیں تباہ؛ جلد ہی مرکز کو رپورٹ روانہ کی جائے گی: کرشنا بائرے گوڈا

کرناٹک کے  وزیر برائےمحصولات کرشنا بائرے گوڈا نے کہا کہ ریاست کے 195 تعلقہ جات کو قحط زدہ قرار دیا جا چکا ہے اور اور ان تعلقہ جات کے لئے مرکز سے معاوضہ کے لئے عرضی داخل کرنے کا میمونڈرم ایک ہفتہ کے اندر پیش کیا جائے گا۔