صدرمحمود عباس کا دورہ مصر، صدر السیسی سے ملاقات

Source: S.O. News Service | Published on 20th March 2017, 11:17 PM | عالمی خبریں |

رام اللہ،20مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فلسطین اور مصر کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر محمود عباس ایک روزہ دورے پر کل مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان علاء یوسف نے بتایا کہ صدر عباس  مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پرقاہرہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ صدر السیسی سمیت مصری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ادھر مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر محمود عباس نے کل اتوار کو قاہرہ میں صدر السیسی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، دو طرفہ دلچسپی کے امور عرب ممالک کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرایع کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس اور السیسی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطینی علاقوں میں امن وامان کی صورت حال، فلسطین۔ اسرائیل امن  بات چیت کی بحالی کے امکانات، سلگتے علاقائی مسائل اور عالمی مسائل پر بات چیت کی گئی۔صدر عباس نے السیسی سے ملاقات کیدوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ٹیلفیونک بات چیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔مصر میں فلسطینی اتھارٹی کیسفیر جمال الشوبکی نے بتایا کہ صدر عباس نے اتوار کی شام مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور اور فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...