60 سالہ سیاسی زندگی میں ایسے حالات نہیں دیکھے:دیوے گوڈا
بنگلورو،11؍جولائی (ایس او نیوز) کرناٹک کے12 باغی ارکان اسمبلی سے ملنے ممبئی گئے کانگریس کے ایک وزیر کو ہوٹل میں داخل ہونے سے روکنے پر مشتعل سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے کہا کہ موجودہ حالات ایمرجنسی سے بھی بدتر ہیں اور انہوں نے60سال کی عوامی زندگی میں ایسے حالات کبھی نہیں دیکھے- انہوں نے کہا کہ جمہوریت خطرے میں ہے- اورتمام سیاسی جماعتوں سے اختلافات بھلا جمہوریت کے تحفظ کے لئے ساتھ آنے کی اپیل کی- انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ موجودہ حالات ایمرجنسی سے بھی بدتر ہیں -شیو کمار (کانگریس کے وزیر) ہوٹل گئے لیکن کمرہ بک ہونے کے باوجود انہیں ہوٹل میں داخل نہیں ہونے دیا گیا -میں نے اپنی60سالہ عوامی زندگی میں کبھی ایسا ہوتے نہیں دیکھا-تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافات بھلا کر جمہوریت کے تحفظ کیلئے اٹھ کھڑاہونا چاہئے -