مکہ مکرمہ میں حج بیت اللہ کی تیاریوں کا آغاز۔ مسجد حرام کے مطاف میں جسمانی فاصلے کے اسٹیکرز کی از سر نو ترتیب،طبی انتظامات مستحکم

Source: S.O. News Service | Published on 14th July 2021, 11:28 AM | خلیجی خبریں |

مکہ مکرمہ،14؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)حکومت سعودی عرب نے رواں سال حج بیت اللہ کے دوران زائرین حرم اوردیگر عازمین کیلئے سہولتیں مہیا کرانے کے انتظامات غیرمعمولی تیزی کے ساتھ شروع کردی ہیں -مسجد حرام اور مسجد نبویؐ کے اُمور کی جنرل پریذیڈنسی کے اعلان کے مطابق مسجد حرام کے مطاف کے صحن، زمینی منزل اور پہلی منزل کے مطاف میں جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اسٹیکروں کو نئی ترتیب سے لگا دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حجاج کی تعداد کے تناسب کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔مسجد حرام میں ہجوم کو منظم کرنے کے شعبے کے ڈائریکٹر انجینئر اسامہ بن منصور الحجیلی کے مطابق مطاف کے صحن میں 25 راہوں، زمینی منزل پر 4 راہوں اور پہلی منزل پر 5 راہوں پر مذکورہ اسٹیکرز لگائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں طواف کے بعد دو رکعات نفل کے مقام پر، شاہ فہد توسیع کے مصلوں اور اور معذور افراد کے راستوں کی تخصیص کے لیے بھی اسٹیکرز چسپاں کر دیے گئے ہیں۔الحجیلی نے مزید کہا کہ انتظامیہ حجاج کی سلامتی کے لیے ان اقدامات کے ذریعے جسمانی دوری کو یقینی بنانے کی خواہاں ہے۔

الیکٹرانک آلات کا استعمال:مسجد حرام کے انتظامی اُمور کے ذمہ دار ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے حج سیزن کی تیاریوں کے دوران مسجد حرام میں مختلف سروسز کے لیے نصب الیکٹرانک آلات کی دیکھ بھال اورانہیں فعال رکھنے کا کام مکمل کرلیا ہے۔ مسجد حرام میں آواز کو کنٹرول کرنے کے لیے ساؤنڈ سسٹم، آڈیو ڈیوائسز، مرکزی گھڑی کے نظام کی ضروری بحالی، فائر الارم سسٹم، مرکزی کنٹرول اور مانیٹرنگ اور ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم کو فعال کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں حرمین شریفین کی صدارت عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آپریشن اینڈ مین ٹیننس محسن السلمی نے کہا کہ مسجد حرام میں آڈیو سسٹم کے تمام آلات فعال برقرار رکھا گیا ہے۔

طبی انتظامات:سعودی وزارت صحت نے باور کرایا ہے کہ رواں سال 1442 ہجری کے لیے حجاج بیت اللہ کی صحت و سلامتی برقرار رکھنے کے واسطے کوششوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس مقصد کے لیے کئی احتیاطی اقدامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ اللہ کے حکم سے ان اقدامات کے ذریعے کورونا کی وبا کے بیچ حج سیزن صحت کے پہلو سے محفوظ رہے گا۔سعودی وزارت صحت حجاج کرام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ ترین عالمی معیارات کے نفاذ کی خواہاں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...