ایس ایس ایل سی امتحان کیلئے تیاریاں کی جائیں:ڈپٹی کمشنر آر لتا

Source: S.O. News Service | Published on 19th June 2021, 11:52 AM | ریاستی خبریں |

چکبالاپور،19؍ جون (ایس او نیوز) ضلع میں ا یس ایس ایل سی امتحانات کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ طلباء کوچاہئے کہ وہ بغیرخوف کے امتحانات میں حصہ لیں اور تمام طلبہ اے گریڈ میں ہی کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر آر لتا نے کہی۔

انہوں نے یہاں ضلع انتظامیہ بھون کے اپنے دفتر میں طلب کئے گئے اجلاس میں بتایا کہ اس سال ایس ایسا یل سی امتحان لکھنے والے تمام طلباء کو پاس کئے جانے کے اعلان کیاگیاہے،مگر اس اعلان پر طلباء اپنی پڑھائی میں غفلت نہ برتیں،ممکنہ طور پر اپنی تعلیم اور پڑھائی کی جانب توجہ دیں۔

انہوں نے بتایا حکومت کے اعلان کے مطابق ماہ جولائی کے تیسرے ہفتہ میں ا یس ایس ایل سی کے امتحانات منعقد کرائے جائیں گے،جس کیلئے ضلع بھر میں انتظامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا ضلع بھر میں اس سال جملہ 17,002 طلباء نے ایس ایس ایل سی امتحان دینے کیلئے اپنے نام رجسٹرڈ کروایاہے۔حکومت کے اعلان کے مطابق امتحان لکھنے والے تمام طلباء پاس ہوں گے،اس کے باوجود بھی طلباء امتحانات کیلئے اپنی تیاری ضرور کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ سے کہا کہ طلباء کی پڑھائی پر دھیان دیں ان کوکاہلی و غفلت برتنے نہ دیں،اساتذہ کو چاہئے کہ طلباء کی رہنمائی کریں۔آن لائن کے ذریعہ تعلیم دی جارہی ہے ان بچوں کی نگہبانی کریں۔دیہی علاقوں کے جو طلباء نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن کلاسس میں صحیح طور پر تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں، ایسے طلباء کی تعلیم پر اساتذہ کو توجہ دینی چاہئے۔

انہوں نے انتظامات کے سلسلہ میں بتایا کہ ایک ڈسک پر دو طلباء کو ہی بیٹھنے کا موقع دیا جائے گا،ہر ایک کمرہ کیلئے پانی کی سہولت، لڑکے ولڑکیوں کیلئے علیحدہ بیت الخلاء کے انتظامات،ہیلپ ڈسک ، سینی ٹٓئز ر ، تھرمل اسکیاننگ سمیت کورونا کی تما احتیاطی تدابیر اور  حکومت کی ہر ایک ہدایت سے ساتھ امتھانات منعقد کرنے کیلئے تیاریاں کی جان یچاہئیں۔ 

ڈی ڈی پی آئی جئے رام ریڈی نے بتایا کہ اس سال ایس ایس ایل سی امتحانات صرف دو دن ہی ہوں گے، جن میں پہلے دن کے امتحان میں فسرٹ ، سکینڈ اور تھرڈ لونگویج کے پیپر ہوں گے۔ دوسرے دن حساب ، سائنس اور سماجی سائنس کے پیپرز ہوں گے۔ ہر ایک پیپر کیلئے 120 مارکس اور وقفہ 3 گھنٹہ کا ہوگا۔ ہر ایک سبجیکٹ کیلئے علیحدہ اور ایم آر شیٹ دیئے جائیں گے۔ ایک کمرے میں صرف 12 طلبا کو ہی امتحان لکھنے کا موقع دیا جائے گا۔ امتحانات کے دوران ایک طالب علم سے دوسرے طالب علم کے درمیان 6 فیٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا۔ 

اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسر، بی ای اوز  کے علاوہ دوسرے افسر موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔