بابری مسجد: سپریم کورٹ میں روزانہ سماعت اور ایودھیا میں مندر تعمیر کے لئے تیاریاں تیز!

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2019, 11:40 AM | ملکی خبریں |

ایودھیا،19؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) بابری مسجد-رام مندر اراضی تنازعہ پر سماعت میں تیزی آنے کے بعد وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے بھی مندر تعمیر کے لئے سنگ تراشی کے کام کو تیزی سے کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ وی ایچ پی کے ترجمان شرد شرما نے کہا، ’’پتھر تراشنے کے کام میں تیزی لانے کا فیصلہ ایودھیا تنازعہ معاملہ کی روزانہ سماعت کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد لیا گیا ہے۔‘‘

ایودھیا میں سنگ تراشی کے کام میں تیزی لانے کے وی ایچ پی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے بعد یہ محسوس ہوتا ہے کہ یا تو ان ہندو پرست قوتوں کو پہلے سے ہی معلوم ہے کہ سپریم کورٹ سے کیا فیصلہ آنے والا ہے یا پھر انہیں مودی حکومت کی طرف سے یہ یقین دہانی ملی ہوئی ہے کہ اگر فیصلہ مسجد کے حق میں آیا تو اسے پارلیمنٹ سے تبدیل کرا لیا جائے گا

ویسے، ہندو نواز قوتوں کی اس حرکت کو عدالت پر دباؤ بنانے کا ایک حربہ بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کاریگروں کی کمی کے باعث پتھروں کو تراشنے کا کام بند پڑا ہوا تھا۔

اب 10-12 کاریگر نکاشی دار سلیبوں کی صاف صفائی میں مصروف ہیں، جن پر برسوں سے دھول کی پرت جمی ہوئی ہے۔ ورک شاپ میں رکھے پتھر کے سلیب اور مجوزہ مندر کے لئے رکھے گئے کھمبوں کو بھی صاف کیا جا رہا ہے اور چمکایا جا رہا ہے۔ وی ایچ پی کے مطابق بقیہ پتھروں کو بھی تراشنے کے لئے جلد ہی راجستھان سے اور کاریگروں کو لاکر کام پر رکھا جائے گا۔

وی ایچ پی کے ترجمان شرد شرما نے کہا، ’’ہم پہلے ہی تقریباً 70 فیصد کام مکمل کر چکے ہیں، جس سے رام مندر کا گراؤنڈ فلور تیار ہو جائے گا۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’جب سے سپریم کورٹ میں سماعت میں تیزی آئی ہے تبھی سے رام کے بھگتوں میں جوش نظر آ رہا ہے۔ ورک شاپ میں ایک مرتبہ پھر سے ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ مندر کے لئے نقاشی دار پتھر کی شیٹز اور کھمبوں کو صاف کیا جا رہا ہے۔ بات چیت جاری ہے اور تیزی سے پتھر تراشنے کا فیصلہ ایودھیا اور دیگر مقامات پر موجود سنتوں کے مشورے کے مطابق ہوگا۔‘‘

خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ رام جنم بھومی نیاس، وی ایچ پی اور ایودھیا کے سادھو سنت جلد ہی میٹنگ کر کے پتھر تراشنے کے کام میں تیزی لانے کے لئے کوئی قدم اٹھائیں گے۔

رام جنم بھومی نیاس کے سربراہ مہنت نرتیہ گوپال داس نے بھی پتھروں کو تراشنے کے کام میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ گوپال داس نے کہا، ’’ہم امید کرتے ہیں کہ نومبر تک سماعت (سپریم کورٹ میں) ختم ہو جائے گی اور ایودھیا میں رام مندر تعمیر کا راستہ صاف ہو جائے گا۔ لہذا پتھروں کو تراشنے کے کام میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔‘‘

وی ایچ پی کو پورا بھروسہ ہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کی سبکدوشی سے قبل نومبر تک سپریم کورٹ ایودھیا معاملہ پر اپنا فیصلہ سنا دے گا۔ اسے یہ بھی بھروسہ ہے کہ عدالت کا فیصلہ مندر کے حق میں ہی ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...