تحفظِ شریعت و اوقاف جلسے کے لئے تیاریاں عروج پر،ٹمکور میں استقبالیہ اور انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل 

Source: S.O. News Service | Published on 10th November 2024, 7:30 PM | ریاستی خبریں |

ٹمکور ،10/نومبر (ایس او نیوز / عبدالحلیم منصور) شہر کی جامع مسجد میں قاضی شریعت ٹمکور ضلع مولانا شیخ محمود رشادی کی سرپرستی میں تحفظ اوقاف و تحفظِ شریعت سے متعلق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ضلع شاخ کے زیر اہتمام 14 نومبر بروز جمعرات اسٹار پیالیس کنونشن ہال کے میدان میں منعقد ہونے والے ضلعی سطح کے جلسہ عام کی تیاریوں سے متعلق مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف امور کو حتمی شکل دی گئی۔ اس اجلاس میں شہر کے معززین اور ذمہ دار افراد نے شرکت کی۔اس اجلاس میں 14 نومبر کو ٹمکور اور 24 نومبر کو بنگلور میں ہونے والے مسلم پرسنل لا بورڈ کے جلسے کے حوالے سے ماحول سازی کمیٹی ضلع ٹمکور کے ذمہ داران نے تعلقہ جات کے دورے کی روداد پیش کی اور بتایا کہ پورے ضلع میں بیداری پیدا ہوچکی ہے۔ اس مشاورتی اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے ذمہ داران اور مختلف تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی، اپنی رائے دی اور دونوں جلسوں کو کامیاب بنانے کا عزم ظاہر کیا۔اس موقع پر مختلف امور اور پروگرام کی تیاریوں سے متعلق مختلف کمیٹیوں کی تشکیل پر غور کیا گیا۔ استقبالیہ کمیٹی کی تشکیل مولانا ضیاء الرحمن ندوی کی قیادت میں عمل میں آئی، جس میں عبدالحلیم منصور، مولانا مشتاق احمد ندوی، حاجی نور، تاج الدین شریف، اکرم اللہ خان، اقبال احمد، مکرم سعید، صدیق احمد، فیاض احمد، اور عبیداللہ شامل ہیں۔14 نومبر کو ٹمکور میں منعقد ہونے والے ضلعی اجلاس میں کھانے کی ذمہ داری حامد بیگ، اخیاذ احمد، تاج الدین شریف، افضل شریف، عبید، افسر اور ان کی ٹیم نے اپنے ذمہ لی۔ پولیس سے منظوری اور آٹو رکشہ میں تشہیر سمیت دیگر قانونی امور کی ذمہ داری ایڈووکیٹ علی اور ذبیح اللہ نے قبول کی۔ جلسہ گاہ میں ساؤنڈ سسٹم، اسٹیج، لائٹنگ ،کرسیوں اور پانی کی فراہمی کی ذمہ داری سردار پیالیس کے سردار اور کانگریس رہنما اقبال احمد عرف اقبالی اور ان کے ساتھیوں نے اپنے ذمے لی۔ پارکنگ لاٹ کی تیاری کی ذمہ داری سابق کارپوریٹر سید نیاز نے قبول کی، جبکہ رضاکاروں کی ذمہ داری ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داران نے سنبھالی۔اجلاس میں اقبال احمد عرف اقبالی ،آصف بھائی ، عمر فاروق ، تاج الدین شریف ،مکرم سعید،اکرم اللہ خان ،فیاض اور دیگر معززین نے مختلف تجاویز پیش کیں۔ مختلف ذیلی کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے دو افراد پر مشتمل اعلیٰ سطحی کو آرڈینیٹنگ کمیٹی کا بھی قیام عمل میں آیا۔

تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ٹمکور اور بنگلور میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے تحفظ شریعت و تحفظ اوقاف اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔14 نومبر کو ٹمکور میں منعقد ہونے والے ضلعی سطح کے جلسہ عام میں مولانا مقصود عمران رشادی، مفتی افتخار احمد قاسمی، مولانا تنویر پیراں ہاشمی، مولانا خالد بیگ ندوی، مولانا ضیاء الرحمن ندوی اور دیگر اکابرین کے خطابات ہوں گے۔مشاورتی اجلاس کا اختتام قاضی شیخ محمود رشادی کی دعاؤں پر ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیلگاوی: پنچم سالی لنگایتوں کا احتجاج پرتشدد، سورنا سودھا کے باہر پولیس لاٹھی چارج، جئے مرتینجیا سوامی اور یتنال  گرفتار

پنچم سالی لنگایت طبقے کے مطالبے پر زمرہ 2A کے تحت ریزرویشن دینے کے لیے منگل کے روز بیلگاوی کے سورنا سودھا کے سامنے احتجاج ہوا، جو پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔ احتجاج کرنے والے لوگ پتھراؤ پراتر گئے جس کے بعد پولیس کو بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ پنچم سالی لنگایت ...

اتر کنڑا کے 40 معاملوں کے ساتھ ریاست میں زچگی کے دوران 3364 اموات 

ریاست میں زچگی کے دوران خواتین اور بچوں کی موت پر حزب اختلاف نے جو ہنگامہ مچا رکھا ہے ، اس کے جواب میں ریاستی حکومت کی جانب سے جو اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں اس کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں کے دوران زچگی کے دوران جملہ 3364 کی خواتین کی موت واقع ہوئی ہے جس میں اتر کنڑا ضلع سے 40 معاملے ...

کرناٹک حکومت نے زچگی اموات کے تحقیقات کے لیے چار رکنی پینل تشکیل دیا

کرناٹک حکومت نے ایک چار رکنی تحقیقاتی پینل تشکیل دیا ہے جس میں کرناٹک اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ایم کنا گولی، اسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر دینکٹیش، بنگلور میڈیکل کالج کی مائیکرو بایولوجسٹ ڈاکٹر عاصمہ بانو اور راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ایک سینیئر ...

وزیر اعظم مودی میں میرا چیلنج قبول کرنے کی ہمت نہیں ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ بی جے پی انتخابی مہم کے دوران جھوٹ پھیلا رہی ہے۔ سندور میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جہاں حال ہی میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں کانگریس کے امیدوار انا پور نا تکا رام کی حمایت میں ...

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا انتقال کرگئے؛ سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا کا طویل علالت کے بعد 92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ وہ ریاستی سیاست کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر بھی ایک اہم رہنما کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ایس ایم کرشنا نے اپنی سیاسی زندگی کا بڑا حصہ کانگریس کے ساتھ گزارا اور کئی اہم عہدوں پر فائز رہے، جن میں ...

یہ کون بچھا رہا ہے نفرت کا جال، کیا کرناٹک فرقہ وارانہ سیاست کا اکھاڑا بن چکا ہے؟۔۔۔۔۔از: عبدالحلیم منصور

کرناٹک، جو کبھی ہندوستان کی ثقافتی تنوع، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی ایک جیتی جاگتی مثال سمجھا جاتا تھا، آج ایک ایسی صورت حال کا شکار ہے جو نہ صرف اس کی تاریخی وراثت پر سوالیہ نشان لگا رہی ہے بلکہ اس کے معاشرتی و سیاسی استحکام کے لیے بھی ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے۔ یہ سوال کہ ...