بی بی ایم پی انتخابات کے لئے ریاستی الیکشن کمیشن کی تیاری ، ووٹر لسٹوں پر نظر ثانی کیلئے وارڈوں کی بنیاد پر افسروں کا تقرر

Source: S.O. News Service | Published on 23rd July 2022, 12:35 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 23؍جولائی(ایس او  نیوز) برہت بنگلور و مہا نگر پالیکے (بی بی ایم پی) انتخابات کروانے کے لئے ریاستی الیکشن کمیشن کی طرف سے بڑے پیمانے پر تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ ووٹر لسٹوں کی تیاری، نظرثانی اور ناموں کے اندراج اور تصحیح کے لئے الیکشن کمیشن کی طرف سے افسروں کے تقرر کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک گیزیٹ نوٹی فکیشن جمعہ کے روز جاری کیا گیا۔ریاستی الیکشن کمیشن کے انڈر سکریٹری کی طرف سے جاری خصوصی گیزیٹ میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ کارپوریشن انتخابات کے لئے ہی ووٹر لسٹوں پر نظر ثانی کرنے کے مقصد سے یہ نوٹی فکیشن جاری کیا جا رہا ہے۔ اس کے لئے بنگلورو اربن ضلع اور بی بی ایم پی کے اسپیشل کمشنر اور جوائنٹ کمشنر ساؤتھ، جوائنٹ کمشنر مہادیو پورا کومختلف وارڈوں کے لئے ریجنل الیکشن آفیسر بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ بی بی ایم پی کے جائنٹ کمشنرو ں کو اسمبلی حلقوں کی بنیاد پر آنے والے وارڈوں کے لئے انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ ان افسروں کے ماتحت جو بھی وارڈ آئیں گے ان میں ووٹر لسٹوں کی تیاری ان کے ذمہ ہو گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...