گوکرن میں کچے کچرے سے نامیاتی کھاد کی تیار ی : اترکنڑا ضلع میں پہلا تجربہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th October 2019, 6:54 PM | ساحلی خبریں |

گوکرن:14 ؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)گوکرن گرام پنچایت سوکھاکچرا صفائی مرکز کوقائم کرکے ضلع میں ایک مثال پیش کی ہے، اب اسی گرام پنچایت کے ذریعے کچے کچرے سے نامیاتی کھاد تیار کرنے کا خاکہ تشکیل دیاگیا ہے۔ کچے کچرے کی صفائی ترکیب سے اس طرح کا منصوبہ  ضلع میں پہلی بار تجرباتی طورپر شروع کیاگیاہے۔

متعلقہ مرکز میں 5قسم کے کچے کچروں کو عملی ترکیب سے گزار کر استعمال کیا جاسکتاہے، چاول، ترکاری کاکچرا، انڈے، مچھلی اور مرغی کا کچرا وغیرہ کو الگ الگ کیاجائے گا۔ پہلے مرحلے میں سبھی کچے کچروں کو ایک بہت بڑی مشین میں ڈال کر سفوف بنایاجاتا ہے،اس کے بعد اور ایک مشین سے گزار سے سفوف میں کیمکل ملاکر بدبو کو دورکیاجاتاہے۔کچے کچرے کو  اس طرح تصعیدی عمل سے گزارنے کے بعد50فی صد کچی کھاد حاصل ہوتی ہے۔ کچی کھاد کو کنٹینر میں رکھ کر ہر دودن کے بعد پانچ مرحلوں میں اسرنکلر کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتاہے۔ اس طرح 10ویں دن مقوی نامیاتی کھاد حاصل ہوتی ہے۔

اس بڑے مرکز کے لئے مرید کچے کچرے کی ضرورت ہے ، فی الحال علاقے سے صرف 700کے جی کچا کچرا حاصل ہوتاہے، شہرمیں موجود سبھی ہوٹلوں اور گھروں سے کچے کچرے کی نکاسی کاانتظام ہونا چاہئے، تب کہیں جاکر یہ مرکز بڑی مقدار میں کھاد دینے کے ساتھ ساتھ ماحول کی پاکیزگی کے لئے معاون ہوگا۔ اس مرکزکی خاص بات یہ ہے کہ گرام پنچایت کی جانب سے مرکز کے  قیام کے لئے ایک پیسہ بھی سرمایہ نہیں کیاگیا ہے۔ انکولہ کے اوم انٹر پرائزس اور وشنووی سائیل مل کے اشتراک سے یہ قائم کیاگیا ہے۔ قریب 35لاکھ روپیوں کی لاگت سے مرکز کا قیام عمل میں آیا ہے اور پنچایت کو زمین کاکرایہ دیاجاتاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...