بارش شروع ہونے سے قبل انتظامات مکمل کرنے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی آفسران کو ہدایات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th May 2019, 6:03 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 6/مئی (ایس او نیوز)  برسات کے موسم کے پیش نظر پیشگی اقدامات کےطور پر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد مُلا نے  میونسپالٹی حکام کے ساتھ  شمس الدین سرکل ، رنگین کٹہ، منکولی و دیگر علاقوں کا دورہ کیا جہاں بارش شروع ہوتے ہی  سڑکوں پر بھاری مقدار میں پانی جمع ہوجانے کی شکایتیں عام ہیں،  اس بار اس طرح کی تکلیف نہ ہو اور پانی  کہیں پر بھی ٹہرنے نہ پائے اس کے لئے  انہوں نے میونسپالٹی حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں اور  تمام نالوں کو فوری طور پر صاف کرنے کی تاکید کی۔

انہوں نے اُن جگہوں پر پہنچ کر جائزہ لیا جہاں بارش شروع ہوتے ہی پانی جمع ہونے کی شکایتیں موصول ہوتی ہیں۔ انہوں نے میونسپل حکام کو بتایا کہ  بارش شروع ہونے کے لئے کم و بیش اب ایک ماہ  بچا ہے، ایسے میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے مکمل انتظام کیا جائے اور تمام نالوں کو صاف کرکے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بارش کے موسم میں بالخصوص  نیشنل ہائی وے  پر پانی ٹہرنے نہ پائے۔

اے سی ساجد مُلا نے میونسپل حکام کو ہدایت دی کہ  بارش سے پہلے ہی تمام پیشگی اقدامات کئے جائیں اور جہاں جہاں نالوں کی تعمیر کا کام ہو، وہاں کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ  سرکار کی طرف سے  ایسے کسی بھی کام کے لئے  فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ  میونسپل چیف آفسر دیوراج،  انجینئر اُمیش مڈیوال و دیگر اہلکار موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...