مینگلور میں یتیموں کے اسکول کو امداد دینے نکلی خاتون اچانک لاپتہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th March 2021, 10:34 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مینگلور 4 مارچ (ایس او نیوز)  اُلال  میں  یتیموں کے لئے قائم  اسکول کو  امدادی رقم دینے کے لئے گھر سے نکلی خاتون اچانک لاپتہ ہوگئی ہے جس کو لے کر گھر والوں سمیت    علاقہ کےعوام میں بھی سخت تشویش پائی جارہی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کےمطابق  واردات 2 مارچ کو اُلال پولس تھانہ حدود کے کلّاپو میں پیش آئی ہے اور لاپتہ ہونے والی خاتون کی شناخت حیناز ابراہیم (25)  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو سومیشور  کے اومبٹکیرے کی رہائشی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ  گلف میں رہتی  تھی،  دو تین ہفتہ قبل ہی گاوں لوٹی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ 2  مارچ کو وہ قریب بارہ بجے کلّاپو کے اندرونی  علاقہ میں واقع ایک یتیموں کے اسکول کو امدادی رقم دینے  اپنے گاوں اومبٹکیرے سے بس پر سوار ہوئی تھی اور کلّاپو میں اُتری تھی، وہاں سے اس نے آٹو رکشہ لیا تھا اور اسکول کے لئے روانہ ہوئی ، مگر اسکول  پہنچنے سے پہلے ہی لاپتہ ہوگئی۔

حیناز کو ایک سال کا بچہ  ہے اور وہ حاملہ بھی ہے۔ اس کی گمشدگی کو لے کر گھروالے بے حد پریشان ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حیناز  اسکول کو دینے سات ہزار روپیہ سمیت  سونے کے زیورات پہن کر نکلی تھی۔

اُلال پولس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی گئی ہے اور پولس جانچ کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...