بھٹکل سمیت ضلع اُترکنڑا میں کورونا ویکسین کا اسٹاک ختم؛ آنے پر  پہلے اُن لوگوں کو ٹیکہ دیا جائے گا جنہوں نے پہلا ڈوس لیا ہو؛ ڈپٹی کمشنر کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th May 2021, 4:49 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 9 مئی (ایس او نیوز)  بھٹکل سمیت ضلع اُترکنڑا میں کورونا ویکسین کا اسٹاک ختم ہوچکا ہے جب اسٹاک آئے گا تو اولین ترجیح اُن لوگوں کو دی جائے گی جنہوں نے  پہلا ڈوس لیا ہو۔ یہ  بات ضلع کے ڈپٹی کمشنر ملئے موگھیلن نے بتائی۔  سنیچر کو بھٹکل دورہ کرنے کے بعد  وہ   اخبارنویسوں کے سوالوں  کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے  بتایا کہ   جن لوگوں نے ویکیسن کو پہلا ڈوس لیا ہے، ضلع میں اسٹاک پہنچتے ہی  اُن کو دوسرا ڈوس دیاجائے گا، اُس کے بعد ہی دیگر لوگوں کو  کورونا کا ٹیکہ دینے کا انتظام ہوگا۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ    میڈیا والے  بھی کورونا وارئیرس  ہیں، اور کورونا کے خلاف  لڑنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیتے رہے ہیں،  اس لئے   میڈیا والوں کو بھی اولین  فرصت میں  ایک ساتھ   ٹیکہ لگوانے کا انتظام کیا جائے گا۔ ملئے مگھیلن نے بتایا کہ  ابھی کورونا کی ٹیکہ کاری کے لئے   عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ جن کی عمر  18 سال  یا  اس سے زائد ہوگی وہ  تمام لوگ  ویکیسن  لے سکیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔