پریتی گیلوت نے سنبھالا اڈپی ضلع پنچایت سی ای او کا چارج
اڈپی 8/ستمبر (ایس او نیوز) سسی کانت سینتھل کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی نشست پراڈپی ضلع پنچایت کی سی ای او سندھو روپیش کو ترقی دے کرایک دن پہلے جنوبی کینرا ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز کیاگیا تھا۔ اب اڈپی ضلع پنچایت سی ای اوکے طور پر پریتی گہلوت کا تقرر کیا گیا ہے۔
پریتی گہلوت راجستھان کی رہنے والی ہیں اور 2016کے آئی اے ایس بیاچ سے تعلق رکھتی ہیں۔پروبیشنری آفیسر کے طور پر ان کی تربیت ٹمکور و ضلع میں ہوئی ہے۔ اس سے قبل وہ کمٹہ تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر فائز تھیں۔