بنگلور میں 23/ مئی کو ووٹوں کی گنتی کے دوران امتناعی احکامات نافذ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th May 2019, 4:25 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو۔19/مئی(ایس او  نیوز) 23 مئی کو لوک سبھاانتخابات کے نتائج کا اعلان ہورہا ہے۔ انتخابات کے نتائج ظاہر ہونے کے مرحلے میں کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا نہ ہونے پائے اس کے لئے شہر کے پولیس کمشنر سنیل کمار نے 23مئی کی صبح چھ بجے سے شہر بھر میں امتناعی احکامات نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دفتر پولیس کمشنر سے جاری فرمان کے مطابق شہر میں اس روز صبح چھ سے رات بارہ بجے تک امتناعی احکامات نافذ رہیں گے۔ کامیاب امیدواروں کو اپنے حامیوں کے ساتھ گنتی کے مرکزکے آس پاس جشن منانے یا جلوس نکالنے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔ آتش بازی کرنے یا پھر پلے کارڈ دکھانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ پیالیس روڈ پر واقع مونٹ کارمنٹ کالج جہاں بنگلور سنٹر ل حلقے کے ووٹ گنے جائیں گے، وٹھل ملیا روڈ پر سینٹ جوزف انڈین اسکول جہاں بنگلور نارتھ کے ووٹ گنے جائیں گے اور جے نگر فورتھ بلاک کی ایس ایس ایم آر وی کالج جہاں بنگلور ساؤتھ کے ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ان کالجوں کے باہر غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں۔پولیس کمشنر نے بتایا ہے کہ جہاں امتناعی احکامات لاگو کئے جائیں گے وہاں پانچ سے زیادہ لوگوں کو جمع رہنے نہیں دیا جائے گا۔ کسی بھی حال میں جلوس، جلسوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شادیوں اور دیگر تقریبات کے علاوہ جنازوں میں جمع لوگوں کے علاوہ کسی کو یکجا رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امیدواروں کی کامیابی کے جشن کے طور پر گنتی کے مراکز کے پاس آتش بازی کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

کاسرگوڈ میں جانور لے جانے کے الزام میں دو لوگوں پر حملہ؛ بجرنگ دل کارکنوں کے خلاف معاملات درج کرنے پر مینگلور کے قریب وٹلا اور بنٹوال میں بسوں پر پتھراو

پڑوسی ریاست کیرالہ کے  کاسرگوڈ میں جانور لے جانے کے الزام میں دو لوگوں پر حملہ اور لوٹ مار کی وارداتوں کے بعد پولس نے جب  بجرنگ دل کارکنوں کے خلاف معاملات درج کئے  تو  مینگلور کے قریب  وٹلا اور بنٹوال  میں  بسوں پر پتھراو اور توڑ پھوڑ کی واردات پیش آئی ہے۔ پتھراو میں   نو ...

جانوروں پر حکومت کی مہربانی۔اب دوپہر 12تا3بجے کے دوران رہے گی کھیتی باڑی کی مشقت پر پابندی

کھیتی باڑی اور دیگر محنت و مشقت کے کاموں میں استعمال ہونے والے مویشیوں پر ریاستی حکومت نے بڑے مہربانی دکھاتے ہوئے ایک سرکیولر جاری کیا ہے کہ گرمی کے موسم میں تپتی دھوپ کے دوران دوپہر 12سے 3بجے تک کسان اپنے جانوروں کو کھیت جوتنے یا دوسرے مشقت کے کاموں میں استعمال نہیں کرسکیں گے۔

دُبئی میں 18 برس سے کم عمر بچوں کی ویزہ مفت؛ 15 جولائی سے 15 ستمبر تک رہے گی سہولیت

 متحدہ عرب امارات میں سیاحتی سیزن کے دوران غیر مُلکی سیاحوں کے 18 برس سے کم عمر بچوں کے لیے مفت ویزے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ اعلان فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹٹی اینڈ سٹیزن شپ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ دُبئی میں ہر سال سیاحتی سیزن کا آغاز 15 جولائی سے ہوتا ہے جو 15 ستمبر تک جاری ...