امیرِ قطر کی طرف سے ایرانی سفیر کو شاندار کارکردگی پر بیش قیمت تحائف

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2020, 2:30 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

لندن،22؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) امیر قطر کی طرف سے دوحہ میں تعینات رہنے کے بعد سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر کو واپسی پر بیش قیمت تحائف سے نوازا گیا ہے۔ ذائع کے مطابق ایرانی سفیر محمد علی سبحانی کو قطر کے امیر نے اپنے دفتر میں بلاکر انہیں تحائف سے نوازا۔ اُنہیں ایران-قطر دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں شاندار کردار ادا کرنے پر قطر کا قومی تمغہ 'الوجبہ' عطا کیا۔

قومی تمغہ 'الوجبہ' عام طور پر قطر میں تسلیم شدہ غیر ملکی سفیروں کو دیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز، وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر سرکردہ شخصیات کو ان کی بہترین اور شاندار کارکردگی کی بدولت دیا جاتا ہے۔

ویب سائٹ پر بھی قومی تمغہ 'الوجبہ' کا ڈیزائن موجود ہے۔ اس میں قطری نیزہ کے سر سے ایک آرکیٹیکچرل ہندسی پس منظر پر بنایا گیا ہے۔ اس کے اطراف میں موتیوں کی دو مالائیں ہیں اور اس کے بیچ میں 'الوجبہ' کے الفاظ ایک دائرے کے درمیان لکھے ہوئے ہیں۔

یہ پیلا اور سفید سونے سے بنا ایک قیمتی تحفہ ہے۔ اس میں 18 قیراط سونا اور قطری پرچم کے رنگوں کی نمائندگی کرنے والے 184 ہیروں سے جڑا ہوا ہے۔ اس موقعے پر ایرانی سفیر نے امیر قطر کی طرف سے بیش قیمت تحفہ اور اعزازات سے نوازنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مسجد حرام کی صفائی ستھرائی کے لیے چار ہزار مرد و خواتین خدام مقرر

الحرمین الشریفین انتظامی امور کے نگران ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عمرہ مناسک کی بحالی اور مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد بڑھائے جانے کے بعد حرم شریف اور بیت اللہ میں صفائی کے عملے کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اڈپی: سعودی عرب میں فیس بک اکاؤنٹ ہیاک کرکے ایک شخص کو پھنسانے کے معاملے میں  2ملزمین کے خلاف چار ج شیٹ 

سعودی عرب میں مقیم ہریش بنگیرا نامی ایک شخص کا فیس بک اکاؤنٹ ہیاک کرکے اس کے پیج پر مکہ اور کعبۃ اللہ کے تعلق سے ہتک آمیز مواد پوسٹ کرتے ہوئے سعودی پولیس کے ہاتھوں ہریش بنگیرا کی گرفتاری کا سبب بننے والے 2 بھائیوں کو اڈپی  پولیس نے گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ ...

انتخابی اشتہارات: ٹرمپ اور بائیڈن کی مہمات کیسے مختلف ہیں؟

امریکہ میں ری پبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حریف جو بائیڈن نے فیس بک اور انسٹا گرام پر اشتہارات چلانے کے لیے 100 ملین ڈالر استعمال کیے ہیں۔ یہ رقم تین نومبر کے صدارتی انتخاب کے لیے دونوں جانب سے جون سے اب تک خرچ کی گئی ہے۔