کورونا کا اب بچوں پر قہر، امریکہ کے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح میں 4 گنا اضافہ

Source: S.O. News Service | Published on 27th December 2021, 9:18 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،27؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس کا اومیکرون ویریئنٹ اب بچوں پر قہر برپا کرنے لگا ہے۔ دنیا بھر میں دہشت کا ماحول ہے۔ امریکہ میں اس کا اثر دکھائی دینے لگا ہے۔ نیویارک میں بچوں کے اسپتال میں داخل ہونے کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے افسران کے مطابق اومیکرون کے معاملوں میں اضافہ کے ساتھ اسپتال میں داخل ہونے والے بچوں کی تعداد میں تیزی آئی ہے۔

نیویارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 سے جڑے بچوں کے اسپتالوں میں نئے مریضوں کا داخلہ ہونے میں تیزی آئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیویارک شہر میں 18 سال تک کے بچوں کے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح چار گنا بڑھ گئی ہے۔ یہ تیزی 5 دسمبر سے شروع ہوئے ہفتے اور موجودہ ہفتے کے درمیان آئی۔ محکمہ کے مطابق اسپتال میں داخل ہوئے بچوں میں تقریباً نصف 5 سال سے کم عمر کے ہیں۔ یہ عمر فی الحال ویکسین کے لیے نااہل ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ 7 دنوں میں روزانہ اوسطاً تقریباً 1 لاکھ 90 ہزار نئے معاملے سامنے آ رہے ہیں جو کہ فکر کی بات ہے۔ تہوار کے سیزن، جس میں لوگ اپنے کنبہ سے ملتے ہیں اور گھومتے پھرتے ہیں، کے ساتھ نئے اومیکرون ویریئنٹ نے امریکہ میں ٹیسٹنگ کے لیے بھیڑ بڑھا دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔