متحدہ عرب امارات : مساجد سمیت تمام عبادت گاہوں میں چار ہفتوں کیلئے نمازوں پر پابندی

Source: S.O. News Service | Published on 18th March 2020, 10:14 AM | خلیجی خبریں |

دبئی،18؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی)متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چار ہفتوں تک مساجد سمیت تمام عبادت گاہوں میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ ملک میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کوششوں کے ضمن میں کیا ہے۔ یو اے ای کی وزارت صحت نے اب تک ملک میں کرونا وائرس کے 98 کیسوں کی تصدیق کی ہے۔

اماراتی حکام نے مہلک وائرس کرونا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے حالیہ دنوں میں متعدد اقدامات کیے ہیں۔یو اے ای نے دو روز پہلے غیرملکیوں کو ویزوں کا اجرا بند کردیا تھا اور لبنان، ترکی، عراق اور شام کیلئے پروازوں کی آمد ورفت معطل کردی تھی۔امارت ابوظہبی نے سیاحوں کی پسندیدہ سیرگاہ لوفرے میوزیم اور تھیم پارک کو کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے بند کردیا ہے۔ابو ظہبی میں سینما گھروں کو پہلے ہی بند کردیاگیا تھا۔یو اے ای میں شامل دبئی نے اس ماہ کے آخر تک تمام ہوٹل، بار، پب اور لاؤنج کو بند کردیا ہے۔دبئی نے گذشتہ ہفتے تمام تھیم پارک،تفریح گاہیں،نائٹ کلب، اور سینماگھر بند کردئے تھے اور شادی کی تقریبات اور کنسرٹس پر مارچ کے آخرتک پابندی لگا دی تھی۔

امارات نے تمام جِم خانے، کھیلوں کے مراکز اور سپرنگ کیمپ بھی بند کردیے ہیں اور مقامی اور مقیم افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی ایک جگہ پر پچاس سے زیادہ تعداد میں اکٹھے نہ ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...